بھٹکل بند کو کامیاب بنانے کے لیے فیڈریشن نے جاری کی پریس ریلیز ، پڑھئے تفصیلات

bhatkal, fedration, bhatkal muslim youth fedration, bhatkal tanzeem

 بھٹکل16؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کل بروز جمعرات کو ہونے والے کرناٹکا بند میں مکمل طور پر تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔

صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے کہا کہ حجاب معاملہ پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ سے مسلمانوں کو صدمہ پہنچا ہے اوراس صدمہ کا اظہار کرنے کے لیے وہ کل کرناٹک بند منارہے ہیں ۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں انہوں نے بتایا کہ حجاب قانونی اور شرعی حق ہے اور اس لیے اس آواز کی بھرپور تائید کرنا ہمارا ملی فریضہ ہے۔

ہدایات برائے کرناٹک بند

(1)  کل بروز جمعرات جملہ مسلمان رضاکارانہ طور پر دکان ، تعمیرات وغیرہ بند رکھے۔

(2) جملہ تعلیمی ادارے بھی بند رکھے جائیں البتہ جن درجات کے حکومتی امتحانات چل رہے ہوں اس کو مستثنیٰ کیا جاسکتا ہے۔

(3) سڑکوں پر بلاضرورت آمدورفت سے مکمل احتیاط کریں نیز عورتوں سے گذارش ہے کہ گھروں سے بالکل باہر نہ نکلیں۔

(4) کسی قسم کا اشتعال پیدا نہ کریں، خصوصاً ہمارے نوجوان اس بند کو عمل میں لانے کے لیے کسی طرح کی زورزبردستی نہ کریں۔

(5)  یہ بند شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ اسی طرح نوجوانوں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں پر ادھر اُدھر نہ گھومیں۔

(6) شہر کے قاضی صاحبان نے بھی امیرشریعت کی جانب سے اپیل کی گئی بند کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اس بند کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Share this post

Loading...