امریکہ میں مندر پر پھر حملہ، توڑ پھوڑ کر دیوار پر لکھ دیا FEAR(مزید اہم ترین خبریں )

ایک لوکل نیوز چینل یومو۔ٹی وی کی خبر کے مطابق مندر میں باقاعدگی آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مندر پر حملہ دھرمی وجوہات سے ہوا ہے یا پھر کچھ مقامی نوعمروں نے غنڈہ گردی میں ایسا کیا ہے. ایف بی آئی اور کینٹ پولیس کو مندر پر حملے کی معلومات دے دی گئی ہے. 15 فروری کو واشنگٹن ریاست کے ہی سیٹل میٹروپلٹن ایریا میں ہندوں کے مندر پر حملہ ہوا تھا.واشنگٹن میں امریکن۔اسلامک رلیشن کونسل کے ڈائریکٹر ارسلان بخاری نے کہا، \'\' اس طرح سے اقلیتی برادری سے آنے والے لوگوں کے دھرمستھان کو نشانہ بنا کر اپددری لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر سکتے ہیں. \'\' بتا دیں کہ کینٹ مندر میں کوئی سیکورٹی کیمرے نہیں لگا ہے جس کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو پا رہا ہے کہ کس نے اور کب یہ حملہ کیا. پولیس دونوں صورتوں کو ایک ساتھ جوڑ کر دیکھ رہی ہے.گزشتہ سال ورجینیا کی لوڈون کاؤنٹی اور جارجیا کے مونرو میں ایسی ہی وارداتیں دیکھنے میں آئی تھیں.


ریل بجٹ کے دوسرے ہی د ن زہریلا سموسہ کھانے سے چلتی ٹرین میں نوجوان کی موت

کانپور۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)جے پورالہ آبادٹرین میں زہریلا سموسہ کھانے کے سبب ہولی کے موقع پر گھر آرہے نوجوان کی موت ہوگئی۔جی آرپی نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصول اطلاع کے مطابق اناؤ کے سہرامؤ واقع سلالپورگاؤں میں رہنے والے بیچالال کا ۰۲سالہ لڑکا سورج راج پوت جے پور میں بیکڑی میں نوکری کرتاتھا۔وہ اپنے دوست سنجے کے ساتھ جے پور الہ آبادٹرین سے کانپور آرہاتھا۔آگرہ اسٹیشن پرگاڑی پہنچنے پر بھوک لگنے کے سبب اس نے پلیٹ فارم پر سموساخریدااورکھالیا۔سموسہ کھاتے ہی اس کی طبیعت بگڑگئی اوروہ بے ہوس ہوگیا۔ٹرین سینٹرل اسٹیشن پہنچنے پر جی آرپی اورریلوے کے ڈاکٹروں کو اطلاع دی گئی۔ ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قراردے دیا۔جی آرپی انسپکٹر ترپراری نے بتایاکہ متوفی کے کنبہ کو واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کے اسباب کا پتہ معلوم ہوگا۔


موٹرسائیکل کی درخت سے ٹکر، تین کی موت

بدایوں۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)تیزرفتارموٹرسائیکل کے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراجانے کے سبب اس پر سوار تین لوگوں کی موت ہوگئی یہ حادثہ بدایوں ضلع کے اسہیت علاقہ میں ہوا۔ پولیس سپرنٹینڈنٹ سٹی انل یادو نے آج یہاں بتایاکہ بھوجن گلا گاؤں کے رہنے والادھنپال سنگھ (۵۴)کل رات اپنے بھانجے جگیندر(۹۱)اوراس کا دوست غورسنگھ (۰۲)کے ساتھ موٹرسائیکل سے اپنے گھر جارہاتھا۔راستے میں موٹرسائیکل بے قابوہو کرایک پیڑ سے ٹکراگئی اورایک گڈھے میں گر گئی ۔مسٹریادو نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچی پولیس نے تینوں لوگوں کوگڈھے سے باہرنکالا لیکن تب تک دھنپال کی موت ہوچکی تھی۔جوگیندراورغورسنگھ کو اسپتال لے جایاگیا جہاں علاج کے دوران ان کی بھی موت ہوگئی پولیس نے معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ذریعہ بھیج دیا۔


قومی شاہراہ پر لوٹ مارکرنے والوں نے کیا دولوگوں کا قتل

مظفرنگر۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)قومی شاہراہ پر لوٹ مارکرنے والے چارلٹیروں نے ایک باپ بیٹے کاقتل کردیا۔پولیس نے بعد میں ملزمین کو گرفتارکرلیا۔کھتولی کے ایس ایچ اوسنیل کمارتیاگی نے بتایاکہ یہ واقعہ اتوارکو اس وقت ہواجب مجاہداوراس کا بیٹابلال غازی آباد سے اپنے ٹرک میں ریفائن تیل لے کر اتراکھنڈواقع ہلدوانی جارہے تھے۔پولیس نے بتایاکہ غازی آباد ۔ہریدوارقومی شاہراہ پر چارلٹیروں نے گاڑی کو روک لیا۔دونوں کا گلاکانٹ کر قتل کردیا اورٹرک لیکر فرارہوگئے انھوں نے بتایاکہ ملزمین نے لاشوں کو دوالگ الگ راستوں پر پھینک دیا۔مسٹرتیاگی نے بتایاکہ یہ واردات اس وقت سامنے آئی جب پولیس کو مظفرنگرمیں بلال کی لاش ملی۔پولیس نے بتایاکہ نوشاد ، ناظم ،عمران اورمزمل کے طورپر شناخت کئے گئے چارلوگوں کو گرفتارکیاگیا۔اورپوچھ گچھ کے دوران انھوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ٹرک کو ان کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا ہے اورمعاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔


مسلم ممبران پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں سوریہ نمسکار کا معاملہ اٹھائیں۔ شاہد علی ایڈووکیٹ 

نئی دہلی،یکم مارچ (فکروخبر/ذرائع) یو نائیٹیڈ مسلم فرنٹ کے چیرمین ، دہلی ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور مشہور سماجی کارکن شاہد علی ایڈووکیٹ نے راجستھان اور مدھیہ پردیش حکومت کے تمام طلباء کے لئے لازمی سوریہ نمسکار کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلم تنظیموں اور ملک کے تمام مسلم ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے اس حکم کے خلاف نہ صرف میدان عمل میں آئیں بلکہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں اس موضوع کو اٹھائیں۔ انہوں نے مکتوب میں لکھا ہے کہ سورج کو خدان ماننے کے لئے راجستھان اور مدھیہ پردیش میں مسلم بچوں کو مجبور کیا جارہا ہے۔ سورج کے سامنے سر جھکانے ، کچھ منتر پڑھنے اور دیگر قابل اعتراض چیزوں کے لئے بچوں پر زبردستی کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا ہے کہ مسلمان صرف اللہ کے سامنے سر جھکاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کاپنج وقتہ نماز ہی ان کا یوگا ہے جس میں خود بخود کسرت ہوجاتی ہے اس لئے کسرت کو بہانہ بنانا غلط ہے۔مسٹر شاہد علی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جس طرح پہلے سوریہ نمسکار کا نفاذ عمل میں آیا ہے اس کے بعد راجستھان حکومت کا اس سمت میں پہل کرنا اور مسلمانوں کو سوریہ نمسکار کے لئے لازمی قرار دینا مسلمانوں کے لئے آئین میں مذہبی آزادی اور تشخص کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 25سے لیکر 29 تک میں اقلیتوں کے لئے واضح ہدایات ہیں اور کسی پر بھی کسی مذہبی پروگرام کو زبردستی تھوپا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے دفعہ 25کے تحت مسلمانوں کو مذہبی، تعلیمی آزادی اثقافت و کلچر کے تحفظ کا مکمل حق دیتا ہے۔یہ فنڈامنٹل رائٹ کی مکمل خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجستھان کے 48ہزار سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں سوریہ نمسکار کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دفعہ 25 کی رو سے ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی آزادی حاصل ہے۔ قران بھی یہی کہتا ہے کہ مذہب میں کوئی زبردست اور جبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے جہاں بلاامتیاز ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کے لئے دستور ہند آزادی فراہم کرتا ہے اور راجستھان حکومت کا فیصلہ نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری والا قدم ہے بلکہ ایک سیکولر اسٹیٹ ہونے کی بھی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس خط کے حوالے سے آپ (ممبران پارلیمنٹ) سے اپیل ہے کہ وہ موجودہ بجٹ اجلاس کے دوران اس معاملے کو اٹھائیں اور حکومت کو مجبور کریں کہ وہ دفعہ 25 پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکز میں بی جے پی برسراقتدار آئی ہے اس کے بعد ملک کو فاشزم اور ہندو راشٹر کی طرف دھکیل رہی ہے۔ بی جے پی حکمرانی والی ریاستی حکومت نے مکمل طور پر مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ مسلم فرنٹ نہ صرف راجستھان حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر لڑائی کرے گی بلکہ اس لڑائی کو عدالت میں لے جائے گی تاکہ ہندوستان کے ایک سیکولر ملک ہونے کے وقار کا دفاع کیا جاسکے۔انہوں نے ملک کے تمام اقلیتوں کو اس کی مخالفت میں سامنے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان حکومت کا یہ فیصلہ اقلیتوں کے مذہبی حقوق سلب کرنے کا ایک شاطرانہ سازش ہے۔ اس پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ 


خاتون اسپتال کاکمیشن کی صدرنے کیا معائنہ 

بارہ بنکی۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)آئندہ آٹھ مارچ کو منعقد ہونے والے عالمی یوم خواتین کے پیش نظر ضلع خاتون اسپتال میں محکمہ صحت کی جانب سے خواتین کی سہولیات کے پیش نظرصحت کیمپ کااہتمام کیا گیاہے جس کی ریاستی خاتون کمیشن کی صدر زرینہ عثمانی نے معائنہ کرتے ہوئے خواتین کو دی جارہی طبی سہولیات کی معلومات حاصل کیں۔انھوں نے ہدایت دی کہ خواتین اوربچوں کی صحت، ناقص پرورش کے تحفظ اورمختلف بیماریوں سے بچاؤں کیلئے کی جانے والی بیداری کے بارے میں تشہیر کی جائے۔انھوں نے ضلع خاتون اسپتال کا معائنہ بھی کیا۔طبی کیمپ میں ۵۵۲خواتین کا طبی معائنہ کیا گیا ان کا بلڈپریشر،بلڈشوگر،آنکھوں اوردانتوں کی جانچ بھی کی گئی۔ مختلف جانچوں کے ساتھ ہی انھیں مفت دوائیں تقسیم کی گئی ۔خواتین ملازمین کے مسائل کے بارے میں بھی زرینہ عثمانی نے سنا اوران کے تصفیہ کیلئے چیف میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹرپرتیبھا شریواستو کو ضروری ہدایت دی۔اس موقع پر سی ایم ڈاکٹر رویندرکمار، سی ایم ایس خاتون ڈاکٹرپرتیما شریواستو سمیت دیگر ڈاکٹرموجودتھے۔


جنرل مینجرنے بھٹنی ریلوے اسٹیشن کا کیامعائنہ 

بھٹنی؍دیوریا۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)بھٹنی ریلوے اسٹیشن کامعائنہ شمال مشرقی ریلوے گورکھپور کے جنرل منیجر راجومشرانے کیا۔اپنے ایک گھنٹہ کے معائنہ کے ذریعہ اسٹیشن پر مسافروں کے بنیادی سہولیات کی کمی کی جانب اپنی توجہ مبذول کرکے متعلقہ محکمہ کی توجہ دینے کی پہل کی موصول اطلاع کے مطابق اسٹیشن کے معائنہ کی تاریخ طے ہوتے ہی بھٹنی ریلوے اسٹیشن کی صفائی کاموں کوپوراکرنے کیلئے متعلقہ محکمہ نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔جس سے اسٹیشن پوری طرح صاف نظرآئے۔اسٹیشن کی رونک کافی بڑھ گئی تھی۔شمال مشرقی ریلوے گورکھپور کے جنرل منیجر راجیو مشراخصوصی ٹرین سے پلیٹ فارم نمبرایک پر سواآٹھ بجے پہنچے ۔اس کے بعد پلیٹ فارم نمبر ایک کی مشرقی جانب ۵۷میٹر پلیٹ فارم نمبر ایک مشرق کی جانب توسیع کرنے کی ہدایت دی۔پلیٹ فارم نمبر ایک پر کہیں بھی پلیٹ فارم نمبر نہ لکھواہونے پر اپنے ناراضگی ظاہر کی۔اووربرج پر چڑھتے وقت ریمپ نہ ہونے پر ریم بنانے کی ہدایت دی۔اووربرج ہوتے ہوئے برج کے آخری چھوڑتک آنے کے بعد دوبارہ اووبرج سے پلیٹ فارم نمبر دوپر اترے یہاں سے پلٹ فارم نمبر تین پر واقع پہلے زمرے کے ووٹنگ روم ،دوم اورخاتون ووٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔یہ دیکھنے کے بعد تینوں ووٹنگ روموں کو بڑااوراس کی مرمت کرانے کی ہدایت دی۔وہاں سے پلیٹ فارم نمبر ایک آکر اپنے ٹرین میں بیٹھ گئے۔


عصمت دری کی شکار لڑکی نے ڈی ایم سے کی ملاقات

فتحپور۔یکم مارچ(فکروخبر/ذرائع)مرکز ی اورریاستی حکومت خواتین پر ہونے والے مظالم کے روک تھام کیلئے چاہئے جتنے قانون بنائے ہولیکن خواتین اورلڑکیوں کو حیوانیت کا شکار بنانے والے لوگ الگ الگ طریقے سے ان کا استحصال کررہے ہیں ایسا ہی ایک معاملہ آج اس وقت سامنے آیا جب ایک متاثرہ لڑکی سماج وادی مہیلا سبھا کی ریاستی سکریٹری فہمیدہ خان کے پاس پہنچ کر اپنے اوپرہوئے ظلم کی داستاں روتے ہوئے بیان کی۔اس سے بتایاکہ اس سے پہلے کالج کے باہر سے اغواکیا گیاپھر یرغمال بناکر استحصال اورجبراًشادی کرنے کے بعد نوجوان اس سے جبراًعصمت دری کرنے کے ساتھ مار پیٹ پرآمادہ ہوگیا۔اتنے میں ہی بات ختم نہیں ہوئی۔حیوانیت کی ساری حدیں پارکرتے ہوئے متاثرہ کو اتنا مارا کہ اس کے بیہوس ہونے پراسے مردہ سمجھ کر اسے جنگل میں پھنک دیا۔اوراب اسے رکھنے کیلئے جہیز کے نام پر موٹی رقم نوجوان اوراس کے کنبہ کے ذریعہ طلب کی جارہی ہے۔جسے پوراکرنا ممکن نہیں۔اس سلسلے میں متاثرہ لڑکی نے ضلع مجسٹریٹ ، ایس پی سے ملاقات کرکے انصاف کی فریاد کی ہے۔


مرکزی وزیر کلراج مشرا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

لکھنؤ۔یکم مارچ (فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر کلراج مشرا کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں پیلی بھیت کے اہم عدالتی مجسٹریٹ (سی جے ایم ) نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے. معاملے کی اگلی سماعت 13 اپریل کو ہوگی.پیلی بھیت میں مارچ 2009 میں تھانہ کوتوالی میں مرکزی وزیر کلراج مشرا اور بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی وی کے گپتا کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہوا تھا. اس میں تفتیش کے بعد پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی. تب اس مقدمے میں بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی نے کورٹ میں حاضر ہو کر ضمانت کرا لی. اس کے بعد وہ سماعت میں نہیں پہنچ سکے. اس بارے کلراج مشرا کے خلاف کورٹ نے کئی بار سمن و ضمانتی وارنٹ جاری کیے، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے. اس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا اور معاملے کی سماعت کے لئے 28 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی. اس تاریخ پر بھی مرکزی وزیر نہیں پہنچے تو عدالت نے دوبارہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا حکم منظور سماعت کے لئے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے.


یوپی کے وزیر کو سات سال کی سزا، فریادی کو بیس سال بعد انصاف ملا

مرزا پور / وارانسی۔یکم مارچ (فکروخبر/ذرائع) یوپی حکومت میں بنیادی تعلیم اور وزیر برائے خوراک اطفال کیلاش چورسیا کو ڈا? کے ایک اہلکار سے مار پیٹ اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں مرزا پور کورٹ نے قصوروار پایا ہے. کورٹ نے انہیں سات سال کی سزا سنائی ہے. اس کے علاوہ، نو ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے. چورسیا نگر رکن اسمبلی ہیں اور وارانسی سے پی ایم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں. بتا دیں کہ پوسٹمینیرشدیو ترپاٹھی 19 اکتوبر 1995 کو مرزا پور کے رتنگنج محلے میں ڈاک دینے گئے تھے. اسی دوران کیلاش چورسیا نے ان سے مبینہ طور پر مار پیٹ کی. ترپاٹھی نے ان پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا گیا تھا.چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ راجیش بھاردواج نے بیس سال تک چلے تنازعہ میں وزیر کیلاش چورسیا پر کو سزا سنائی. تعزیرات ہند کی دفعہ 353 اور 504 کے تحت دو دو سال اور 20۔20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے. دفعہ 506 میں تین سال کی سزا اور پانچ ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے. تمام سزا ایک ساتھ چلے گی. بتاتے چلیں کہ ان پر سال 1995 میں ڈاک محکمہ کے ملازمین کے ساتھ مار پیٹ اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے. فیصلے کے بعد وزیر کو عدالتی حراست میں لے لیا گیا اور قریب دو گھنٹے بعد انہیں 20۔20 ہزار کے دو ضمانت پر رہا کر دیا گیا. کورٹ سے ملی کچھ دن کی اس امدادی میں کیلاش اوپری عدالت میں اپیل کریں گے.کیلاش چورسیا مرزا پور سے سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی ہیں. وہ سماج وادی پارٹی حکومت میں وزیر ہیں. وہ سال 2002 میں 14 ویں اسمبلی میں پہلی بار منتخب ہوئے تھے. اس کے بعد 2003۔07 تک وہ صدر یوپی پسماندہ طبقے اقتصادیات اور ترقی کارپوریشن لمیٹڈ کے صدر رہ چکے ہیں. اس دوران وہ نوجوان بہبود کونسل کے نائب صدر بھی رہے. اس کے بعد سال 2007 اور 2012 میں وہ سماج وادی پارٹی سے ہی رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. 2014 لوک سبھا انتخابات میں جب کیلاش وارانسی سے مودی اور کیجریوال کے خلاف اترے، تو ان کی ضمانت ضبط ہو گئی.

Share this post

Loading...