جناب فیاض ملا بھٹکل میونسپل کونسل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب

بھٹکل 30؍ جنوری2020(فکروخبرنیوز) سماجی کارکن اور تیسری مرتبہ کونسلر منتخب ہونے والے جناب فیاض ملا کو آج میونسل کونسل میں منعقدہ میٹنگ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر موصوف نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے اس ذمہ داری کے ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ مجلس اصلاح وتنظیم اور جملہ کونسلروں کا بھی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اس ذمہ داری کے تحت آنے والے کام پورے کرنے کی کوشش کی جائے گا۔ عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی میں عوام کا بڑا اہم رول ہوتا ہے اور انہی کے تعاون سے یہ کام بھی آگے بڑھایا جاتا ہے۔ اپنے وارڈ کے مسائل کے سلسلہ میں انہوں نے میونسپل کونسل میں واقع دفتر میں آکر ملاقات کرنے کی بھی ؑگذارش کی ہے۔ 
واضح رہے کہ جناب فیاض ملا تیسری مرتبہ کونسلر کے طور پر منتخب ہوچکے ہیں اور اب یہ وارڈ نمبر20 کے کونسلر کی حیثیت سے اپنی عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...