نیمدی کیندرا کو موجودہ مقام سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے سلسلہ میں فیاض ملا نے ڈپٹی کمشنر کو سونپا میمورنڈم

بھٹکل 18؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) بلدیہ دفتر کے بالمقابل موجود نیمدی کیندرا کو مناسب جگہ پر منتقل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سماجی کارکن اور کونسلر جناب فیاض ملا نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت سونپی ہے۔ یاد داشت میں انہوں نے کہا کہ یہ کیندرا ایک تنگ کمرے میں چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیاں لاحق ہورہی ہیں۔ صرف اس میں دو کمپیوٹر ہیں ، ایک پر آدھار کارڈ کا کام کیا جاتا ہے اور ایک دوسرے پر جگہوں کے نقشے ، انکم اور ذاتی سرٹیفکیٹ کا کام انجام دئیے جاتے ہیں۔ آدھار کارڈ کے لیے عوام کے لیے درپیش مسائل کے حل کے لیے یہ جگہ بہت تنگ ہوتی ہے، بعض دفعہ آپس میں لوگ ایک دوسرے سے الجھ جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو فوری طور پر اس پریشانی سے راحت دلاتے ہوئے دوسری جگہ اس کو منتقل کیا جائے۔

Share this post

Loading...