بھٹکل سے تعلق رکھنے والی فاطمہ امل بنت عبدالقادر اشتیاق محتشم نے دبئی سینٹرل اسکول میں ٪ 98.2 نمبرات کے ساتھ اول مقام کیا حاصل

بھٹکل : یکم اگست 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکلی طالبہ فاطمہ امل بنت عبدالقادر اشتیاق محتشم نے دبئی کے سینٹرل اسکول میں سی بی ایس ای کے بارہویں جماعت میں ٪ 98.2  نمبرات حاصل کرکے پورے اسکول میں اول مقام حاصل کا ہے۔

محمد اشفاق محتشم نے فکروخبر کو بتایا کہ ماشاء اللہ یہ طالبہ شروع ہی سے محنتی رہی ہیں اور یہ بات پورے قوم کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ماشاء اللہ ہمارے طلبہ اور طالبات تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس کا سہرا لڑکی کے والدین کے سر جاتا ہے جن کی ، فکر اور دعاؤں کے نتیجہ میں اس مذکورہ طالبہ نے پورے اسکول میں اول مقام حاصل کرکے اپنے اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ پورے قوم کے لیے اعزاز کا ذریعہ بنی ۔

فکروخبر بھٹکل بھی فاطمہ امل اور ان کے والدین کو مبارکبادی پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے ۔ آمین

Share this post

Loading...