فاسٹ ٹیاگ کے پہلے ہی دن ہی ہنگامہ، ٹول گیٹس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا

منگلورو 16/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  فاسٹ ٹیاگ کے شروع ہوتی ہی آج پہلے روز سواریوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں، گھنٹوں ٹرافک جام رہا اور مسافروں کو ٹول گیٹ ملازمین کے درمیان کہا سنی کے واقعات بھی پیش آئے۔ اطلاعات کے مطابق 15دسمبر سے ساستھان، ہیجماڑی اور تلپاڑی پر فاسٹ ٹیاگ کے لیے الگ الگ قطاریں لگائیں گئیں تھیں اور بغیر فاسٹ ٹیاگ والی گاڑیوں کے لیے الگ قطاریں تھیں لیکن آخرالذکر سواریاں فاسٹ ٹیاگ والی قطار وں میں گھس گئیں جس کے نتیجہ میں ان سے دوہرا ٹول وصول کیا جانے لگا جس کو لے کر مسافروں اور ٹول گیٹ ملازمین کے درمیان ہنگامہ ہوا۔ کچھ بسوں کے ناراض ڈرائیوں نے ٹول گیٹ پر ہی اپنے سواروں کو اتارلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹول گیٹ پر انہیں جو رعایت ملتی تھی وہ ختم کی گئی ہے۔ ناراض مسافروں نے ٹول گیٹ ملازمین کو سخت آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس ہنگامہ کی ذمہ داری ملازمین کے ہی سر پر پھوڑنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ فاسٹ ٹیگ والی گاڑیوں کے لیے اب اضافی اسٹاف بھی تعیینات کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہوئے ہنگامہ پر کئی سوالیہ کھڑے ہورہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...