آج سے فاسٹ ٹیگ ضروری ، نہیں تو آپ کو ادا کرنا ہوگا دوہرا ٹول

بنگلورو 15؍ فروری2021(فکروخبرنیوز ایکسپریس ہائے وے سے گذرنے والی سواریوں کے لیے 15 فروری سے ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں اہم شاہراہوں کی فور لین منصوبے کے تحت تیار شدہ سڑکوں پر ٹول وصولی  جاری ہے۔ حکومت نے روڈ ٹیکس کے باوجود مزید اخراجات کے نام پر ان ایکسپریس ہائے سے گذرنے والوں کے لیے ٹول ناکوں پر ٹول ادا کرنا ضروری قرار دیا ہے  جسکے بغیر انہیں آگے کے سفر کی اجازت نہیں مل پاتی ہے۔ حکومت نے اس کے لیے مخصوص مقامات پر کچھ ٹول پلازے تعمیر کیے ہیں جہاں اس کی فیس وصول کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے فاسٹ ٹیگ کے نام سے کچھ ٹیگ بنوائے تھے۔ جس سواری کو فاسٹ ٹیگ لگاہوا ہے انہیں زیادہ دیر رکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے شیشے پر لگا فاسٹ ٹیکس مشین اسکیان کرلے گا اور متعلقہ بنک سے آپ کی فیس کٹ جائے گا۔ 
آج سے فاسٹ ٹیک لازمی ہونے کے بعد آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے ہونے ضروری ہے جس کے بغیر آپ کی سواری کو روک دیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اگر آپ کے پاس فاسٹ ٹیگ کی سہولت نہیں ہے تو آپ کو ٹول فیس کے ساتھ جرمانہ کے طور پر ایک مرتبہ پھر فیس ادا کرنی ہوگی یعنی کل دو مرتبہ، ایک مرتبہ ٹول فیس اور دوسری مرتبہ جرمانہ۔ 
لہذا ایکسپریس ہائے سے سفر کرنے والے ہوشیار رہیں اور اپنا فاسٹ ٹیگ ہمیشہ ایکٹیو رکھیں۔ 

 

Share this post

Loading...