گجرات کی رہنے والی ناگتا رمیش جمعہ کو دوحہ سے لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی . وہ ملتان شہر میں رہنے والے اظہر نامی نوجوان کے پاس آئی تھی . سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے ناگتا اور اظہر کے درمیان محبت پروان چڑھا تھا .امیگریشن محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ صبح کی پرواز سے یہاں پہنچی تھی . اس کے دستاویزات کی جانچ کرنے کے بعد ہم نے اسے حراست میں لیا اور پھر دوحہ بھیج دیا گیا . اس نے تفتیش حکام کو بتایا کہ وہ اظہر سے محبت کرتی ہے اور اسلام قبول کرنا چاہتی ہے .اس فرضی پاکستانی پاسپورٹ پر نمرا نام درج تھا . اظہر اسے لینے کے لئے ہوائی اڈے پہنچا تھا اور جانچ حکام نے اس سے بھی پوچھ گچھ کی . بعد میں اسے ملتان جانے دیا گیا
آسام میں بو ڈو جنگجوؤں نے چھ افراد کو گولی مار کرہلاک کردیا
کوکراجھار(آسام )۔18جنوری ( فکروخبر/ذرائع ) زیریں آسام کے کوکرا جھار ضلع میں جمعہ کی رات کو قومی شاہراہ 31پر اس وقت چھ لوک ہلا ک اور دیگر تین شدید زخمی ہوئے ۔جب نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ کے دہشت گردوں نے مغربی بنگال میں سلی گوڑی سے میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ جارہی ایک بس کے مسافروں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں ۔آسام پولیس کے قانون وانتظام کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتا یا کہ حملہ کرنے والے گروپ کی پہچان کرلی گئی ہے اور یہ نیشنل ڈیموکریٹک بوڈو جنگجوتھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اصل سازشی کی بھی پہچان کی ہے ۔پہلے بھی ان جنگجوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جنگجوؤں نے رات تقریبا ساڑھے نوبجے اس بس کو رکااور 8مسافروں کو نیچے اترنے کے لئے کہا اور بعد میں ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں ان 8میں سے چھ موقع پر ہی دم توڑگئے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ جنگجوجد ید ترین بندوقوں سے لیس تھے زخمیوں کو بونگائی گاؤں سیول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سنند ا پشکر کی غیر فطری موت
پشکر کے رشتے داروں کا سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
نئی دہلی ۔18جنوری ( فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے کہا کہ مرکزی وزیرششی تھرورکی بیوی سنندا پشکر کی موت غیر فطری اچانک موت کا ایک کیس ہے۔ ڈاکٹر سودھیر گپتا نے کہا کہ یہ ا یک اچانک غیر فطری موت ہے اور یہ کہ پورے معاملے کی تفتیش کے بعد ہی اس کی وجہ معلوم ہوپا ئے گی انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کی انکوائری مجسٹریٹ کررہے ہیں اور ہم اپنی لیب میں نمونوں کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد ہی ہم رازدارانہ انداز میں اپنی رائے دے پا ئیں گئیں ۔ڈاکٹروں نے کہا ٹواکسی لوجی نمونوں کو محفوظ کرلیا گیا ہے اور ممکنہ زہر خورانی کو خارج کرنے کے لئے مزید جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا یہ بھی کہا کہ سنند پشکر کے جسم پرکچھ زخم پا ئے گئیں جن کی نوعیت کا خلاصہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر گپتا نے بتا یا کہ جسم پر کچھ زخم تھے اور ان زخموں کی نوعیت بتا ئی نہیں جاسکتی دوچار دن میں پوسٹ مارٹم روپورٹ کو قطعی شکل دی جا ئے گی ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ ہم دوچار دن میں اس رپورٹ کو قطعی شکل دے دیں گے ہم نے پوری کارروائی کا فلم بندی کی ہے سنند پشکر کل جمعہ کے رو ز دہلی کے لیلا پیلس ہوٹل میں مردہ پا ئے گئی تھیں۔ وہ جذبانی لرزہ میں مبتلا ہوگئیں اور پیٹ میں ٹی وی جیسی جسمانی بیماریاں بھی ان میں پائی گئیں ہیں۔ جمعہ کی شام کو ششی تھرور کو ان کی لاش اپنے ہوٹل کے کمرہ نمبر 345میں اس وقت ملی جب وہ کانگریس کی ایک میٹنگ سے و اپس لوٹے تھے۔ پشکر کی اس ہولناک موت نے قومی راجدھانی اور سیاسی حلقوں میں رنج وغم کی ایک لہر پھیلادی ایس ڈی ایم کی سطح پر دفعہ 176کے تحت پشکر کی مو ت کا جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔کیونکہ ششی پھرور کے ساتھ ان کی شادی کو ابھی سات سال سے بھی کم عرصہ ہوا تھا ۔دہلی پولیس نے یہ کہتے ہوئے تفصیل بتانے سے انکار کردیا کہ وہ اس کیس میں ایس ڈی ایم کی جانب سے داخل کی گئی رپورٹ کا انتظارکررہی ہے۔ دریں اثناء سب ڈویثرنل مجسٹریٹ آج شام ساڑھے چار بجے پشکر کی آخری رسوم کے بعد ان کی موت کے سلسلے میں تھرور کا باضابطہ بیان لینے کے لئے ان سے کہے گا ۔پولیس تھرور کی صحت حالت پر بھی غورکرے گی پولیس بیان لینے میں اس لئے تاخیر کی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ پوچھ تاچھ کی بنیاد پر اتبدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملے پشکرکا پوسٹ مارٹم کرنے میں تقریبا ایک گھنٹہ لگا اور ایمس کے تین ڈاکٹروں کے ایک پینل نے یہ پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ دوسری جانب سنندا پشکر کے بھانجے سنجے پنڈتیا اور اس کی بیوی انو پنڈیتا نے پشکر کی موت کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ سنندا کے رشتے داروں نے اس بات کو خارج کردیا کہ سنندا بیماریوں میں مبتلا تھی ۔انہوں نے کہا کہ اسے کوئی بڑی بیماری نہیں تھی اور یہ سچ ہے کہ وہ ابھی حال ہی میں اپنی زندگی میں کیا کچھ ہورہا تھا اس پر خاموش رہتے ہوئے پریشان تھی سنجے پنڈیتا جو افسردا اوردکھی دیکھا ئی دے رہی تھیں۔ نے کہا کہ سنند امیری خالہ کی بیٹی تھی ۔اور وہ ایک بہادرعورت تھی اس نے اپنی زندگی میں قابوپانے کے لئے بہت جدوجہد کی تھی ۔ کوئی بھی یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ کبھی خودکشی کرسکتا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ ارونگ کیجریوال تین کمروں والے سرکاری فلیٹ میں رہیں گے
نئی دہلی ۔18جنوری (فکروخبر/ذرائع) شہری ترقی وزارت کی جانب سے نئی دہلی کے تلک لین میں وزیراعلی اورند کیجریوال کو تین کمروں والا ایک مکان الاٹ کرنے کے ساتھ ہی ان کی مناسب رہائش گاہ کی تلاش آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گئی ۔وزرات کے جائداد ڈایکٹریٹ میں کجریوال کو تلک لین میں ٹائپ VIہاؤس گرؤنڈ فلور سی -ْْ23/IIمکان الاٹ کیا ہے۔ تین کمروں کے ساتھ یہ مکان ڈرائنگ ،ڈائنگ ،دوسرونٹ کواٹروں اور ایک عام گیرج پر محیط ہے۔ اور یہ مکان پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے نزدیک تقریبا 1600مربع فٹ علاقے میں پھیلا ہوا ہے نزدیک میں ایک بڑا لان اور ایک عام پارک بھی ہے۔ دہلی سرکار نے اپنے وزیراعلی کے لئے وسطی دہلی میں ایک مناسب مکان دےئے جانے کی درخواست کی تھی اگرچہ دہلی سرکار کے ڈی ڈی یو مارگ اور شام ناتھ مارگ پر خود اپنی ملکیت وا لے کچھ بنگلے ہیں لیکن کجریوال نے علاقے میں اپنے گول مارکیٹ حلقے میں ایک مکان دےئے جانے کو ترجیح دی ہے ۔ اسے قبل کجریوال کو بھگوان دس روڈ پر دوڈپولکس اپارٹمنٹ الاٹ کئے گئے تھے لیکن انہوں نے اس پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد یہ مکان لینے سے انکا رکردیا ۔ دہلی سرکار کو پی ڈبلیو ڈی نے یہ مکان حوالے کیا تھا اور اب اس کی دیکھ ریکھ کے لئے وہ ذمہ دار ہوگئی ۔۔
Share this post
