فارغ التحصیل کے اعزاز میں جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں سجی خوبصورت تقریب(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

تعلیمی سفر کی روداد سناتے ہوئے کئی طلباء نے تعلیمی کے دوران پیش آئے نشیب و فراز سنائے کسی نے اساتذہ سے دلی لگاؤکو بیان کیا توکسی نے اساتذہ کی رہنمائی اور والدین اور بڑے بھائی رشتہ داریوں کے احسانوں کو گنواتے ہوئے انمول لمحوں کو بار بار یاد کرنے کی کوشش کی اور اس نعمت پر کہ اللہ نے انہیں ا س قابل بنایا ور ان کے سر عالمیت کا سہرہ سجایا ہر فارغ التحصیل اللہ کے سامنے سربسجود نظر آیا اور اس نعمت کے ملنے پر اللہ کی شکر بجالاتے ہوئے آنکھوں میں آنسوؤں کو لانے کی کوشش کی،جامعہ کے درو دیوا رسے بچھڑنے کا غم کا اظہار کیا تو کسی نے اس کے دامن اور آنچل میں بیتے ایام کو یا دکرکے اس کی خوشبو کو محسوس کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر تمام فارغ التحصیل طلباء کے والدین،سرپرستان اور رشتہ دار مدعو کئے گئے تھے ، جنہوں نے اپنے اپنے لختِ جگر کی روداد سفر سن کر جہاں مسرت کو اظہار کیا وہیں شکر بھی بجالائے ،ا س موقع پر اساتذہ جامعہ نے بھی طلباء کو نصیحت کی اور الوداعی تقریب کے سجائے جانے کے مقصد کو سامنے رکھا، مہتمم جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل مولانا مقبول کوبٹے ندوی مدظلہ نے اس موقع پر طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے عالمیت کے وقار اور شان کو برقرار رکھنے کی تلقین کی ۔ اس نشت میں جہاں طلباء نے تعلیمی سفر میں پیش آئے اہم گوشوں کی عکاسی و ترجمانی کی تو وہیں اساتذہ و ذمہدارن نے دعوتی ذمہداریوں کو نبھانے کی تلقین کی اور معاشرہ میں اصلاحی رول ادائیگی سے واقفیت حاصل کرنے کا سبق دیا۔ ملحوظ رہے کہ امسال شعبۂ تخصص فی الفقہ الشافعی سے سات طلباء نے فراغت حاصل کرتے ہوئے مفتی کی سند حاصل کی۔

فارغ التحصیل طلباء کے اسماء گرامی 

مولوی محمد عاکف روڈابن رئیس احمد روڈا
مولوی محمدجعفر صوان بن محمد صادق رکن الدین
مولوی عقبہ بن محمد یونس برماور
مولوی محمد حارث بن محمدابراہیم اکرمی
مولوی احمد ماذن بن محی الدین دامدا
مولوی عبدالمقیت بن عبدالرحیم 
مولوی عبدالحمید بلال بن عبدالرحمن جوکاکو
مولوی محمد سفیان صدیقہ بن عبدالغفار صدیقہ
مولوی عبدالمنعم بن زاھد حسین عبدالقادر باشاہ دامداابو
مولوی محمد افنان بن شمس الدین علی اکبرا
مولوی ابراہیم ذوالقرنین بن الطاف حسین علی اکبرا
مولوی محمد عثمان بن ابراہیم 
مولوی احمد شمیر بن مقبول احمد کوبٹے
مولوی منہاج بن محمد علی علی باپو
مولوی جنادہ بن محمد انصار مٹا
مولوی فاروق صفا بن محمد قاسم مگڑی
مولوی محمد عدنان بن محمد مبین خان 
مولوی محمد سفیان بن محمد صدر عالم 
مولوی عبدالرحمن عوف بن عبدالرزاق آرمار
مولوی محمد طہور عجائب بن محمد طلحہ عجائب
مولوی محمد صہیب کولا بن محمد صادق کولا
مولوی محمد فاروق بن محمد شبیر فکردے
مولوی محمد غفران بن محمد اسمعیل ملپا
مولوی سید احمد ایاد بن سید محمد ہاشم ایس ایم
مولوی دلوی فرحان عبداللہ بن دلوی عبداللہ اسحاق
مولوی محمد منظور بن عبدالرب خطیبی
مولوی محمد سعود بن بدر الحسن شنگیٹی
مولوی میراں انیس بن محمد انصار مصبا
مولوی مستفیض حسن بن عبدالملک کاڈلی
مولوی عبدالرحمن تابش بن مشتاق محمد حسین ایس پی
مولوی کاپڑے جاوید بن کاپڑےعبدالکریم 
مولوی محمد ثاقب بن سعید کروے
مولوی عبداللہ رواحہ بن محمد جنید سکری
مولوی محمد عماد کوبٹےبن محمد اسمعیل جلیل 
مولوی سید محمد تبیان بن سید مسعود 
مولوی رحاب صادق بن عبدالستار عابدہ
مولوی نواف شریف بن عظیم فکردی
مولوی عبدالباعث بن عبدالباسط برماور 
مولوی محمد تائب بن افریکہ محمد خالد 
مولوی محمد مفاز بن مختار احمد شریف
مولوی محمد اسماعیل بن محمد زکریا پنہالیکر
مولوی محمد سفیان بن محمد سمیع اللہ رکن الدین
مولوی محمد سمعان بن محمد انصار موٹیا
مولوی سید منیر نوح بن سید یونس برماور
مولوی محمد سہیل بن حسین شیخ
مولوی احمد یسین بن محمد اسحاق کیرالہ
مولوی شاھد اللہ بن رحمت اللہ شیخ
مولوی سید عبدالجامع بن سید محمدجاوید برماور
مولوی محمد توفیق بن الیاس شیخ
مولوی محمد رزین بن محمد ریاض چنا
مولوی محمد بن خالد بامزینہ
مولوی محمد طہور بن محمدجعفر منیگار
مولوی عبدالقوی بن عبدالرحیم ڈی یف
مولوی محمد سفیان بن محمد حیات شیخ
مولوی محمد طہ بن محمد اسماعیل نائیطے
مولوی محمد صہیب بن احمد شعیب درگا
مولوی ساجد رحیم علی بن عبدالصمد

تخصص فی الفقہ الشافعی 

مولوی محمد حنظلہ بن محمد میراں محتشم ندوی
مولوی حسن بن محمد اشفاق گوائی ندوی
مولوی محمد ثاقب بن ابوبکر بڑجی ندوی
مولوی محمد لبیب بن ابو محمد محمد حسینا ندوی
مولوی خلیل الرحمن بن محمد عارف ائیکر ی ندوی
مولوی محمد فضیل بن عبدالصمد قاضی ندوی
مولوی احمد فرقان بن عبد الغفور رکن الدین ندوی


تیز رفتار بائک بجلی کھمبے سے ٹکرانے سے بائک سوار ہلاک 

کارکلا 14؍ اپریل (فکروخبرنیوز) تیز رفتار بائک کے بجلی کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوار کے ہلاک ہونے کی سنگین واردات میارکے کاری کلو علاقے میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت فرینکلن ڈی کنہا(25) مقیم ڈیری گڈے ، موڈبدری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بائک سوار اپنی بہن سے ملنے اس کے گھرجارہاتھا۔ بائک بے قابو ہوگئی اور ایک بجلی کھمبے سے جا ٹکرائی ۔ حادثہ کی وجہ سے مذکورہ شخص کو سخت چوٹیں آئیں ۔مقامی افراد نے اسے کارکلا کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچایا اور منیپال منتقل کررہے تھے کہ اس بیچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ شخص ایچ ڈی ایف سی بنک میں اسسٹنٹ منیجر کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔ 


مچھلی شکار کے دوران مچھیرا پانی میں ڈوب کر ہلاک 

کنداپور 14؍ اپریل (فکروخبرنیوز) مچھلی شکار کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پڑوسی تعلقہ بیندور کے سومیشور ساحلِ سمندر پر کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت شانتا رام (47) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص مچھلی شکا رکے دوران اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور شام قریب 6.30بجے سمند ر میں گرگیا۔ ساحل پر موجود چندلوگوں نے اس کو سمندر میں گرتے ہوئے دیکھنے کی وجہ سے فوری طور پر اس کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگادی۔بتایا جارہا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران شانتا رام کی موت واقع ہوگئی ۔ بیندور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...