78 فیصد زمین پر اسرائیل نے کیسے کیا قبضہ؟ بھٹکل میں فلسطین کی داستان نامی کتاب کا اجراء

bhatkal, sahilonline , editor sahilonline, inayatullah gawai, falasteen,

بھٹکل15؍ اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے مشہور مصنف اور کئی کتابوں کے مترجم مولانا ڈاکٹرعبدالحمید اطہر ندوی کی فلسطین کی داستان کتاب کا اجراء آج ساحل آن لائن کے ایڈیٹراور سینئر صحافی جناب عنایت اللہ گوائی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ادارہ ادبِ اطفال کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں اس کتاب کے اجراء کے بعد ادارہ کے ذمہ دار جعفر صوّان ندوی نے بتایا کہ ادارہ کے تحت بچوں اور نوجوانوں کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کتابیں شائع کی ہیں اور آج کی یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں فلسطین کا مسئلہ کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 78 فیصد زمین پر کیسے قبضہ کیا۔ 

مذکورہ کتاب کو دیدہ زیب اور کلر میں شائع کیا گیا ہے جسے دیکھتے ہی بچے پڑھنے کی طرف راغب ہوجائیں اس میں بچوں کے لیے آسان اورعام فہم زبان میں فلسطین کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Share this post

Loading...