فیس بک پر خانہ کعبہ سے متعلق توہین آمیز پوسٹ کرنے پر سنتوش کمار گرفتار

سی آئی ڈی کے مطابق سنتوش کمار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اشتعال انگیز پوسٹ کیا تھا ۔اس معاملے میں مہیش تلہ پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ جولائی میں شمالی 24پرگنہ ضلع کے بادوریا پولس اسٹیشن کے تحت ایک نوجوان کے ذریعہ خانہ کعبہ سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے بعد بادوریا تھانہ سمیت بشیر ہاٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے ہی مغربی بنگال پولس سماجی ویب سائٹوں پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے ۔

Share this post

Loading...