فیس بک میں لگاتار اسلام مخالف تبصرے : کیس درج (مزید خبریں)

اس پر الزام ہے کہ یہ ہمیشہ کانگریس کے لیڈران جناردھن پوجاری، وزیرِ اعلیٰ سدارامیا سمیت گوری لنکیش (صحافیہ) کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا کر گالی گلوچ کیا کرتا تھا، اس کے علاوہ اسلام مخالف تبصرے کرتے ہوئے لگاتار کامنٹس پوسٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردیا کرتا تھا۔ تبصروں کے اسکرین شارٹ وغیرہ جمع کرلئے گئے ہیں، پولس کمپیوٹر آئی پی اڈریس جمع کررہی ہے ۔ 


دیوار کھسکنے سے فوٹو جرنلسٹ کی موت 

بیلتنگڈی 09مارچ (فکروخبرنیوز ) موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک مندر میں پروگرام کے دوران فوٹو گرافی کررہا نوجوان اُس وقت ہلاک ہوگیا جب اچانک دیوار کھسکنے لگی۔ مہلوک فوٹوجرنلسٹ کی شناخت پتور تعلقہ کے کیمنجے دیہات کا مقیم دیواکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ گذشتہ چار دنوں سے کوئییور کے ایک مندر میں پوجاپاٹ چل رہا تھا ، تیز بارش کی وجہ سے کمپاؤنڈ کھسک جانے کی وجہ سے فوٹو گرافر اس کے زد میں آگیا۔ 


سڈنی میں قتل کئے جانے والی خاتون سافٹ ویر انجینئر کا تعلق بنٹوال سے تھا

بنٹوال09مارچ (فکروخبرنیوز ) دو دن قبل آسٹریلیا کے سڈنی شہر میں جس ہندوستانی عورت کا بھیانک انداز میں قتل کیا گیا تھا اس کا تعلق دکشن کنڑا ضلع کے بنٹوال شہر سے تھا۔ پربھاشیٹی (41)مقتولہ 2012میں آسٹریلیا گئی تھی ، وہ سڈنی کے اسٹراتفیلڈ نامی علاقے میں کرایہ پر گھر لے کر رہ رہی تھی،۔ اس کا شوہر پرشانت بنگلور میں ایک سافٹ ویر کمپنی کا مالک ہے، ایک بچی بھی ہے۔ سنیچر کی رات وہ اپنی کمپنی سے کام ختم کرکے میٹرو ٹرین سے نیچے اُتری ہی تھی کہ اس پر شرپسندوں نے جان لیوا حملہ کیا تھا۔ 

Share this post

Loading...