سابق کانگریس ایم ایل اے نے ایم پی آننت کمار ہیگڈے کو قرار دیا ڈپریشین کا مریض ، علاج کا دیا مشورہ

منگلورو 12 مارچ2024 : سابق ایم ایل اے ایوان ڈی سوزا نے آئین کو تبدیل کرنے کے بارے میں دئیے گئے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے بیان پر تنقید کی اور انہیں ڈپریشن کا مریض قرار دیا اور علاج کا مشورہ دیا ہے۔

منگل 12 مارچ کو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایوان ڈیسوزا نے کہا کہ ایک طرف وہ آئین کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہیں بی جے پی کے رہنما کھلے عام اپنے پارٹی حلقوں میں اسے تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں جس سے متضاد بیانات سامنے آتے ہیں۔ ہیگڑے کے بیان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی ذاتی رائے کے طور پر بلکہ یہ پارٹی کے اندرونی ایجنڈے اور آر ایس ایس کی ہدایات کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ظاہر ہے کہ ہیگڑے ڈپریشن کا شکار ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت کے پہلے دن قانون سازوں کو فراہم کی گئی آئین کی کاپیوں میں 'سیکولر' اور 'سوشلسٹ' کے الفاظ غائب پائے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ جنتر منتر پر آئین کی کاپی جلا دی گئی، اور بی جے پی خاموش رہی، جس سے آئین کے احترام میں کمی کا اشارہ ملتا ہے۔ اگر ہیگڑے کا بیان درست ہے تو انہیں معطل کیا جانا چاہیے۔ لیکن بی جے پی کے پاس اس طرح کی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

کانگریس قائدین پی وی موہن، سبیتا مسکیتھ، مینا ٹیلس، منوراج اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...