بھٹکل19؍ دسمبر 2023(فکروخبرنیوز) سابق بالی ووڈ اداکارعارف خان کی آج بعد عشاء دفتر فکروخبر آمد ہوئی جہاں ان کا فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم ندوی اور عملہ نے والہانہ استقبال کیا۔
ایڈیٹر انچیف نے ان کے سامنے فکروخبر کے قیام کے مقاصد اور اس کے ذریعہ سے انجام پانی والی خدمات کا تعارف کیا جس پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو دعوتِ دین کے لیے استعمال کرنے پرسراہنا کی۔
انہوں نے اپنی زندگی کے اتارچڑھاؤ اور رنگ برنگی دنیا سے تبلیغی جماعت کے سفر کی داستان بھی سنائی۔
رفیق فکروخبر مولانا مفتی عبدالنورندوی نے اس موقع پر ان کا تفصیلی انٹرویو لیا جو عنقریب فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
انٹرویو دیکھنے کے لیے پہلی فرصت میں ہمارا چینل FIKROKHABAR TV سبسکرائب کریں اور بیل آئی کون پر کلک کرنا نہ بھولیں۔
Share this post
