بھٹکل 20جون 2020(فکروخبر نیوز) ہندوستان اور چین کے مابین سرحد پر جاری کشیدگی کے نتیجہ میں ہندوستان کے تقریباً بیس فوجی اپنی جان ملک کے لئے قربان کرچکے ہیں۔ چین کی اس دراندازی کی ہر طرف سے تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ چین کی یہ دراندازی قبول نہیں کی جائے گی۔ بھٹکل تعلقہ کے سابق فوجیوں کی تنظیم نے سرحد پر اپنی جان پیش کرنے والے فوجیوں کی ملک کے لئے دی گئی خدمات کو سراہنے کے لئے آئی بی دفتر کے سامنے ایک مختصر سا پروگرام کا انعقادم کیا جس میں جملہ سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے اور مختلف برادریوں کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایم ایل اے سنیل نائک نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ چین کی یہ دراندازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں اس کا حساب چکانا پڑے گا۔ انہو ں نے چین کی اشیاء کی خریداری نہ کرے۔ اس سلسلہ میں حکومت کام کررہی ہے اور جلد ہی ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
بھٹکل جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ ہم یہاں سکون اور اطمینان سے اس وجہ سے اپنی زندگیاں گذاررہے ہیں کہ سرحد پر ہمارے فوجی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے ملک کی حفاظت کے لئے وہ اپنی جان کی قربانی بھی پیش کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ تازہ مثال ہمارے سامنے ہے کہ ہندوستان، چین سرحد پر ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کیں، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت اپنی جگہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہو ں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے کورونا سے لڑرہے ہیں اور یہ معاملہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تو ایک نئے معاملہ نے دستک دی۔ ہم نے کورونا سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو جھیلا اور اس سے کامیابی کے ساتھ نکلنے کی کوشش میں ہیں تو چین کا یہ معاملہ سے بھی ہمیں نمٹنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
اس کے ساتھ ساتھ سماج کے دیگر طبقات کے ذمہ داروں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے کی دراندازی کی مخالفت کی۔ اس موقع پر نامداری سماج کے صدر ایم آر نائک، کانگریس کے صدر سنتوش نائک، کرشنا نائک وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
