لوک سبھا انتخابات کے لیے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینیں بھٹکل پہنچ گئیں

بھٹکل23؍مارچ 2024(فکروخبرنیوز) لوک سبھاانتخابات کے پیشِ نظر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی میشنیں آج صبح سخت پولیس کی نگرانی میں کاروار سے بھٹکل لائی گئیں ہیں۔

بھٹکل میں7 مئی کو لوک سبھا انتخابات ہوں نے ہیں جس کے لیے بھٹکل اور ہوناور میں کل 248 پولنگ بوتھ ہیں۔  اب تک 310 ای وی ایم اور 327 وی وی پی اے ٹی لائے گئے ہیں جنہیں انتخابات سے ایک دن قبل متعلقہ پولنگ بوتھوں پر بھیجا جائے گا اورباقی مشینوں کو ریزرو رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی مشین کی خرابی کی صورت میں استعمال کیا جاسکے۔

بھٹکل کے گرو سدھیندرا کالج کے ایک محفوظ کمرے میں ان مشینوں کو رکھ کر کمرے کو فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعہ بھی ان کی نگرانی کی جارہی ہے ، سیکوریٹی کے پیشِ نظر پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ کو بھی تعیینات کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...