اتحاد پبلک اسکول ولکی کی جدید عمارت کا کل بروز اتوار ہوگا افتتاح ، مولانا ابوطالب رحمانی بطورِ مہمانِ خصوصی کریں گے شرکت

bhatkal, valki, honnavar, ettihad public school, dr abdullah sukri, moulana abutalib rehmani

ہوناور06؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) ولکی میں قائم اتحاد پبلک اسکول کی عمارت کی افتتاحی تقریب کل بروز اتوار بتاریخ 7؍ اگست 2022ء منعقد ہورہی ہے جس میں بطور مہمانِ خصوصی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ٹرسٹی ورکن عاملہ وشوریٰ امارتِ شرعیہ بہار ، اڑیسہ وجھارکھنڈ مولانا محمد ابوطالب رحمانی شرکت کررہے ہیں۔

اس پروگرام کے کنوینر اور شراوتی مسلم کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ پروگرام دونشستوں پر مشتمل ہوگا ۔

پہلی نشست صبح دس بجے طلبہ کے ثقافتی پروگرام پر مشتمل ہوگی ،اسی نشست میں تقریباً سوا گیارہ بجے شراوتی تعلیمی ایوارڈ کی تقسیم کیے جائیں گے جس میں مہمانِ خصوصی کا بھی خطاب ہوگا اور یہ نشست دوپہر دیڑھ بجے اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

شام ساڑھے چار بجے افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں بھی مہمانِ خصوصی کا خطاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اتحاد پبلک اسکول شراوتی بیلٹ کا واحد مسلم ادارہ ہے جو شراوتی مسلم کونسل کے زیر نگرانی تعلیمی میدان میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ 

جلسہ کے کنوینر نے تمام احباب سے پروگرام میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Share this post

Loading...