انجینئرنگ طالبہ کی سڑک حادثہ میں موت (مزید ساحلی خبریں)

سنگین سڑک حادثہ میں نو افراد زخمی

سلیا: 20؍مئی (فکروخبر نیوز) کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد کے ساتھ پیش آئے المناک حادثہ کے ایک ہفتہ کے اندر ہی کنداپور سے تعلق رکھنے والے گھرانے کے ساتھ اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا ہے ،لیکن خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،یہ حادثہ کناکا مجلو نامی علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کے ہاتھوں گاڑی بے قابو ہو گئی جس کے نتیجہ میں ٹیمپو سڑک کنارے واقع دیوار سے جا ٹکرائیجس سے ٹیمپو کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے ،جبکہ ٹیمپو پر سوار نو افراد زخمی ہو گئے لیکن کوئی جانی نقصان کی بات سامنے نہیں آئی ،زخمی افراد کی شناخت ارشی کارویلو (51) انیتا (28) فرانسس ازیزی سیوین (2) انتھونی ڈٖی المیڈا ( 52) انتھونی سندیش ,الیس ریٹا اور جیکب ڈی سوزا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے 

Share this post

Loading...