انجمن انجینئرنگ کالج میں سی ای ٹی قابلیت کا امتحان اور کیرئیر کونسنگ پروگرام کا انعقاد (مزید اہم ترین خبریں)

اس موقع پر بی آر کے مورتھی اور دیگرمہمانوں نے طلباء کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے تعلیمی میدا ن میں محنت کے ساتھ آگے بڑھنے کی نصیحت کی ۔ ملحوظ رہے کہ صبح قریب ساڑھے دس بجے سی ای ٹی ایٹی ٹیوڈ کا امتحان رکھا گیا تھا جبکہ آج دوپہر میں منعقد ہونے والے پروگرام میں مہمانوں نے خطاب کیا۔ اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ 


دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ، دو زخمی 

چھ سالہ بچی جیپ کی زد میں آنے سے ہلاک 

بیلتنگڈی 13؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ایک جیپ پیچھے لینے کے دوران ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے چھ سالہ بچی کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات پکالا پمپھوسے علاقے میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوک بچی کی شناخت راگھوا گوڑا مقیم کارپاجے کی چھ سالہ بیٹی سوستی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔مہلوک بچی کی بڑی بہن سانوی اس حادثہ میں زخمی ہوئی ہیں۔ اطلاعا ت مطابق راگھوا گوڑا اپنے دو بچیو ں کے ساتھ نیریا علاقے جانے کے لیے بذریعہ جیپ جارہے تھے جو پیرنا گوڑا نامی شخص چلارہا تھا۔اس دروان پمپھوسے علاقے میں دو اور افراد کو سوار کرانے کے لیے جیب روک دی گئی۔ ان کو سوار کرانے کے لیے راگھوانے اپنے دونوں بچیوں کو جیپ سے اتارا اور ان کو سوار کیا۔ اس دوران ڈرائیور نے جیپ پیچھے لے لی اور سوستی (6) جیپ کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی بہن زخمی ہوگئی۔ بیلتنگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایک اور سڑک حادثہ میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی واردات سنتے کٹے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت پوترا آچار (23) مقیم ہاونجے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون اپنے بھائی پردیپ کے ہمراہ کام پر جانے کے دوران ان کی بائک سنتے کٹے مارکیٹ کے قریب کرین سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ زمین پر آرہی اور سخت زخمی ہوگئی۔ فوری طور پر مقامی لوگوں نے ان کو اسپتال پہنچا لیکن راستے ہی میں اس نے اپنی آخری سانس لی۔ اس کا بھائی پردیب کو زخم پہنچے ہیں جس کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ عوام نے مذکورہ سڑک حادثہ کی وجہ راستہ کی خرابی کوبتایا ہے۔راستہ درستگی کا کام جاری رہنے کی وجہ سے ایک ہی راستے سے آمدورفت ہوتی ہے جس سے سواریوں کو گذرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ بتایا جارہا ہے گذشتہ جمعہ کو اسی جگہ ایک اور مسافر سڑک حادثہ میں اپنی جان کھو بیٹھا تھا۔ اڈپی ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


جبرًاتبدیلی مذہب کے الزام کا سامنا کررہے ملزمین عدالت سے بری 

پتور 13؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ففتھ ایڈیشنل کورٹ اور سیشن کورٹ نے ان آٹھ افراد کو بری کر دیا جن پر الزام تھا کہ وہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو عیسائی مذہب میں جبراً شامل کیا کرتے تھے۔ ٹی سیباس ٹیان ، کے ورجیش ،ایم تھومس ، ایس بابو ، وی بیبی ، ٹی جوسیپھ ، ٹی الیکسندر اور ٹی جیمس کو کورٹ نے بری قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چند لوگوں کی جانب سے 29ستمبر 2007کو مذکو رہ آٹھ افراد کے خلاف پولیس تھانہ معاملہ درج کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ بیلیا نامی گاؤں کے افراد کو ہندو مذہب سے عیسائی مذہب میں تبدیل کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ کڈابا پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد چارج شیٹ داخل کردی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کو بری کردیا ہے۔ 


قانون ساز کونسل کے انتخابات : جنوبی کینرا سے آٹھ امیدوار میدان میں 

منگلور 13؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے انتخابات کے لیے پرچۂ نامزدگی کی تاریخ 12دسمبر مقر کی گئی تھی جس میں جنوبی کنیرا ایم ایل سی اسمبلی حلقہ کے لیے ساحلی اضلاح سمیت آٹھ ممبران میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔27دسمبر کو ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس سے پرتاپ چندرا ، بی جے پی سے کوٹا سرنیواس پجاری ، جے ڈی ایس سے ایس پرکاش شیٹی اور پروین چندرا جین اور آزاد امیدوار جیا پرکاش ہیگڈے ، ہری کرشنا بنٹوال ، الپانسے فرانکو ار، سماعیل ڈوڈا منے میں اس دوڑ میں شامل ہیں۔ جیا پرکاش ہیگڈے اور ہری کرشنا بنٹوال کو کانگریس کا باغی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کانگریس کو چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنما کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے بھی ان کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی کی نہ سنتے ہوئے اپنے فیصلہ پر قائم رہے۔پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری روز کے عین ایک روز قبل بطور آزاد امیدوار پرچۂ نامزدگی داخل کرنے والے بھجنگا شیٹی نے اپنا پرچہ واپس لیتے ہوئے آزاد امیدوار جیا پرکاش کی حمایت کا اعلان کیا۔ میڈیا کے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم جیا پرکاش کے ساتھ اس لیے ہیں کہ وہ ایک فعال امیدوار ہیں اور میں صرف اسی بنیاد پر ان کاساتھ دے رہا ہوں ۔ ان میں کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پارٹی کی جانب سے وارننگ ملنے کے خطرہ ظاہر کرنے پر انہوں نے کہا کہ کون ہمیں وارننگ دے گا ، ہم نے ہی پارٹی بڑی محنت کے ساتھ بنائی ہے اور ہم عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ بیندور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے گوپال پجاری اور اے آئی سی سی ممبر نے بذریعہ فون مجھ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لینے پر زور ڈالا تو ہم نے ان سے اپنے غلطیاں درست کرنے کی شرط پر واپس لینے کی بات رکھی۔ملحوظ رہے کہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے دو سیٹوں کے لیے کل 14لوگوں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ بھوجنگا شیٹی کے علاوہ دیگر پانچ افراد نے بھی اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لیا ہے جن میں شنکر کندر ، ہریش کمار ، اقبال ، سنجیوا متاندور اور عبدالجلیل شامل ہیں۔ 

Share this post

Loading...