کوچی میں دمام سے منگلور آنے والے ایرانڈیا ایکسپریس کی ایمرجنسی لینڈنگ (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

ہنگامی لینڈنگ کی اصل وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم مانا جارہا ہے کہ پائلٹ کو خرابی کے پتہ چلنے کے بعد اس نے اے سی ٹی کوچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ 


کدری میں منظر عام پر آئی چوری کی واردات :چودہ لاکھ کی مالیت کے ساتھ چور فرار 

منگلور 24؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) ایک گھر سے غیر ملکی کرنسی اور ایک ہیرے کی انگوٹھی چوری کیے جانے کی واردات شیوا باگھ میں واقع ایک گھر میں پیش آئی ہے۔ چوری شدہ اشیا ء میں ایک ہیرے کی انگوٹھی اور برطانیہ کے 700پاؤنڈس شامل ہیں جس کی قیمت 14لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوسف نامی شخص کے مکان میں مذکورہ واردات قریب ایک ہفتہ قبل پیش آئی تھی لیکن یہ معاملہ کل منظر عام آیا اور کدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے موقعۂ واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سلسلہ میں ابھی کوئی سراغ نہیں لگا ہے کہ اور نہ اس بات کا پتہ چل پایا کہ چور گھر کے اندر کیسے داخل ہوئے اور اشیاء لے کر کیسے فرار ہوئے۔ فی الحال پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کررہی ہیں۔ 

Share this post

Loading...