بھٹکل : ایل فائبر نیٹ کے دفترمیں شارٹ سرکیوٹ سے لگی آگ

جب تک فائربریگیڈ کا عملہ مذکورہ مقام تک پہنچتا تودفتر میں موجود کئی قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگئے جس میں ایر کنڈیشن ، فرنیچرس ، نیٹ کے استعمال میں آنے والے تار او ردیگر قیمتی اشیاء بھی شامل ہیں۔ موقع پر موجود نوجوانوں نے بھی آگ بجھانے میں اپنا تعاون پیش کیا اور فوری طور پر جلی ہوئی اشیاء کو دفتر سے باہر نکال دیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے انٹرنیٹ سے وابستہ تمام اشیاء جل کر خاکسر ہوگئی ہیں جس سے شہر بھر میں ایل کی انٹرنیٹ خدمات معطل ہوچکی ہیں اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ تقریباً اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اس کو دوبارہ جاری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Share this post

Loading...