برہماور یکم اپریل 2024 : برہماور کے آکاشوانی جنکشن پر آج صبح ایک الیکٹرک اسکوٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
مقامی لوگوں نے پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ بڑھتی گرمی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں گذشتہ ایک ہفتہ سے گرمی میں روز بروز اضافہ درج کیا جارہا ہے اور ان گرمی کے دنوں میں الیکٹرک اسکوٹر کی سواری کرنے والے ہوشیار رہیں اور اپنے گاڑیوں کی جانچ ضرور کروائیں۔
Share this post
