بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کے سی سی اینڈ آئی کی طرف سے 22 جون کو احتجاج کی کال

electricity

بنگلورو 18 جون 2023 (آئی اے این ایس) کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی اینڈ آئی) نے دیگر تمام ضلعی چیمبر آف کامرس کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف 22 جون کو بند کی کال دی ہے۔

انہوں نے تمام تجارت اور صنعت سے اپیل کی ہے کہ وہ ESCOMs کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف احتجاج میں اپنے ادارے بند رکھیں۔

کے سی سی اینڈ آئی کے نائب صدر سندیپ بڈاسریا نے کہا کہ گزشتہ آٹھ دنوں سے انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کی سنگینی سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم حکام یا حکومتی نمائندوں کی طرف سے کوئی حل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ko حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ہم اس بند کی کال کر رہے ہیں۔ ہم اس کا حل تلاش کرنے اور بجلی کے چارجز میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت ہماری درخواست کا جواب دے گی۔

کے سی سی اینڈ آئی کے اعزازی سکریٹری پروین ایس اگادی نے کہا کہ گدگ، بیجاپور، رانے بینور، رائچور، تلی کوٹی، وجئے نگر، میسور، داونگیرے، کوپل، دھارواڑ، سرسی، کاروار، بیدر، شیواموگہ، کولار، منڈیا، چکمنگلور، یئدرہ کے ضلعی چیمبرز۔، کلیان کرناٹک، ہاویری، بیلاری اور دیگر صنعتی تنظیموں نے احتجاج میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Share this post

Loading...