درجہ میں ہوئی ہاتھا پائی : ایک طالب علم نے دوسرے کو چھرا گھونپا۔ اسپتال میں طالب علم نے توڑا دم

منجیشور 05؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) معمولی بات کو لے کر درجہ میں ہوئی ہاتھا پائی اپنے ساتھی کے موت پر ختم ہوگئی۔ جی ہاں ! یہاں کے ایک اسکول میں آج صبح درجہ کے دو ساتھیو ں کی آپس میں لڑائی ہوگئی ۔ لڑائی اتنی شدت اختیار کرتی چلی گئی ایک ساتھی نے دوسرے کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اسے سخت زخمی کردیا ۔ مہلوک کی شناخت محمد مدلج (13) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ محمد مدلج کو سخت زخمی حالت میں بونڈ یوڈو میں واقع اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ کمبلے پولیس نے ملز م کوحراست میں لے لیا ہے۔

Share this post

Loading...