عیسائیوں کے قبرستان کے بیچوں بیچ راستہ تعمیراتی کاموں کا آغاز(مزید ساحلی خبریں)

اور جے سی بی کے ذریعہ کمپاؤنڈ گراتے ہوئے آس پاس کے درختوں کو بھی نکالا گیا ۔مگر اس سے پہلے حکومت کی جانب سے یہ یقین دلایا گیا تھا کہ قبرستان کے لیے کوئی حل نکالا جائے گا مگر کوئی حل نہیں نکالا گیا اورتعمیراتی کام بھی بغیر کسی نوٹس کے شروع کیا گیا ہے ۔لہذا حکومت سے درخواست ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ ہورہے ناانصافیوں کوبند کریں اور ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کریں۔ اس موقع پرعیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ موجود تھے ۔ 


کارکلا : سواری ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک 

کارکلا 25؍ نومبر (فکروخبرنیوز) چہل قدمی کے دوران ایک نامعلوم سواری کے ٹکرانے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت مہیش پجاری (44) مقیم کنٹاڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہیش پجاری آج صبح سویرے چہل قدمی کے دوران ایک نامعلوم سواری انیکیرے علاقے میں ایک مسجد کے قریب ٹکراگئی۔ حادثہ کی وجہ سے مہیش کو سخت چوٹیں پہنچیں اور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ تعلقہ اسپتال میں لاش پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...