عید الفطر کی آمد کی مناسبت سے آئی بی میں پیس میٹنگ کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

رمضان بازار کی وجہ سے شہر کے پرانے علاقے میں ٹرافک بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس کے لیے جگہ جگہ پولیس کھڑی ہوئی ہیں اور ٹرافک کنٹرول کررہی ہے۔ خصوصاً چار پہیہ والی سواریوں کے لیے پارکنگ کا اہم مسئلہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ لاء اینڈ آر ڈر کو برقرار رکھنے کے لیے محکمہ کا بھرپور تعاون کیا جائے۔ 


نامعلوم کار حادثہ کا شکار : کار پر سوار افراد موقعۂ واردات سے فرار ، عوام میں تشویش 

منگلور 30؍ جون (فکروخبرنیوز) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ایک کھائی میں گرنے کی واردات تنیر باوی میں آج صبح پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار نامعلوم کار بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے اس پر سوار دو افراد میں سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا محفوظ ہے۔ کار حادثہ کا شکار ہوتے ہی اس پر سوار افراد فرار ہوگئے۔ اب تک فرار ہونے کی وجہ کوئی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم قریب میں واقع ایک ناریل بیچ رہے شخص کا کہنا ہے کہ کارپر دہلی کا رجسٹریشن نمبر ہے۔ اس بات سے عوام میں کئی شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں اور یہ سوال کھڑا کررہے ہیں کہ حادثہ کا شکار ہوتے ہی اس پر سوار افراد کیوں فرار ہوگئے اور یہ کار کہاں جارہی تھی؟؟ بعض ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس پر ایک خاتون سوار تھی ۔ 

Share this post

Loading...