بھٹکل سمیت اڈپی ، منگلورو اور کیرلا میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی

بھٹکل 22 مئی 2020 (فکر وخبر نیوز) کرناٹک کے ساحلی اضلاع سمیت ریاست کیرلا میں آج فرزندان توحید نے اپنے 29 روزے مکمل کرلیے۔ آج مغرب کے بعد سبھوں کو چاند کی خبر کا انتظار تھا لیکن کہیں سے بھی چاند کی اطلاع نہیں آئی۔
بھٹکل قاضی صاحبان نے اطلاع دی ہےکہ آج چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے بھٹکل و مضافاتی علاقوں میں بروز اتوار 24 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔ 
ادھر ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا کے قاضی صاحبان نے بھی عید الفطر بروز اتوار کو منانے کا اعلان کردیا ہے۔ ریاست کیرلا میں بھی عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔

Share this post

Loading...