عید الاضحی کے بعد دفتر فکروخبر کے اوقات میں تبدیلی

انہوں نے کہا کہ عنقریب فکروخبر کی جانب سے کچھ نئے پروگراموں کاآغاز کیا جائے گا جس کے لیے مزید آپ لوگوں کو لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی نے کہا کہ عید الأضحی کے بعد دفتر ی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور دفتر بجائے دوپہر کے صبح نو بجے کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فکروخبر کونئے شکل میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی تیاریاں قریب الختم ہے ، اور اس پر کام بھی پوری طرح زوروں شوروں سے چل رہاہے،ممکن ہے فکروخبر کے پانچ سال کی کامیاب تکمیل کے موقع پر استفادے کے لئے عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا ۔ اس موقع پر فکروخبرکے ساتھ جڑے نئے احباب کا استقبال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں دفتر فکروخبر کو پورا عملہ موجود تھا۔

Share this post

Loading...