بھٹکل 18؍ جون 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل ومضافات میں آج ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہے ۔ بھٹکل قاضی صاحبان کے اعلان کے مطابق بھٹکل ومضافات میں ذی الحجہ کا کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا اس لیے کل بروز پیر 19 جون کو ذو القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔
قاضی صاحبان کے مطابق ان شاء اللہ یومِ عرفہ کا روزہ 28 جون بروز بدھ کو ہوگا اور 29 جون بروز جمعرات کو عیدالأضحیٰ منائی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ یہ عید تمام عالمِ اسلام کے لیے باعثِ خیروبرکت بنائے۔ آمین۔
Share this post
