پوری دنیا اللہ کی قدرت کے سامنے بے بس ہے :  مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی

بھٹکل 24/ مئی2020 (فکروخبر نیوز)  موجودہ صورتحال میں جس طرح لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر اللہ کی قدرت کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ بڑی سی بڑی طاقتیں اس بیماری کے سامنے بے بس ہوچکی ہیں۔ اس کی ویکسین تیار کرنے میں اپنی محنتیں صرف کی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی مجبوری واضح طور پر ہمیں نظر آرہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار امام وخطیب خلیفہ جامع مسجد بھٹکل مولاناخواجہ معین الدین ندوی مدنی نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا نے عید کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا ایک وائرس کو لے  کر طرح طرح کی پریشانیوں کا شکار ہوگئی ہے۔ ایک ایسی مخلوق جو آپ کو نظر ہی نہیں آتی اور اس کو دیکھنے کے لئے خوردبین کا استعمال کرنا ضروری ہے اور کئی گنا بڑھانے کے بعد وہ آپ کو نظر آتا ہے۔ مولانا نے دین وشریعت پر مکمل عمل کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو گذارنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داری اس طو رپر ادا کرنے پر زور دیا کہ ہم ایسے لو گوں کے درمیان رہتے ہیں جو دین وشریعت کی تعلیمات سے دور ہیں ہمیں ان کی بھی فکر کرنے کی چاہیے اور ان کے سامنے اپنے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو قریب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مولانا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنی زندگی میں کسی کو تکلیف نہیں دیتا ہے۔ یہ مسلمان کی شان ہی نہیں ہے کہ اس سے دوسروں کو نقصان پہنچیں۔ 

Share this post

Loading...