بنگلورو:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بقرعید کے دن قریب آرہے ہیں۔ اس موقع پر قربانی کو لے کر لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس کے پیش نظر ہفتہ کو بنگلورو میں بیف کے تاجروں نے ریاست کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی اور جانوروں کی پکڑ دھکڑ میں شامل تنظیموں پر لگام کسنے کا مطالبہ کیا ۔ سابق وزیر آرروشن بیگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔جمعیت القریش کےوفد نے وزیراعلی کمارسوامی سے کی درخواست کہ جانوروں کی پکڑدھکڑمیں مبتلا تنظیموں پرلگام لگائی جائے کیونکہ کچھ تنظیمیں قانون کو ہاتھ میں لے کر جانوروں کی قربانی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ ریاست میں موجودہ قانون کے تحت بڑے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ساتھ ہی ساتھ وفد نے وزیر اعلی عید کےموقع پرنظم ونسق کیلئےاقدمات کئے جانے کی بھی اپیل کی ۔میٹنگ میں وزیر اعلی کمار سوامی نے وفد کو بقرعید کے موقع امن وامان کو یقینی بنانےکا یقیندلایا ۔اس بابت وزیر اعلی نے ڈی جی پی سے فون پرکبھی بات چیت کی اور ضروری ہدایات دیں۔
Share this post
