عید الأضحی اور قربانی کے سلسلہ میں حکومتِ کرناٹک نے جاری کی ہدایات، بھٹکل تنظیم نے کیا عوام کو آگاہ

بھٹکل 17/جولائی 2021(فکروخبرنیوز)  عید الأضحی اور قربانی کے ان ایام کے پیشِ نظر حکومتِ کرناٹکا نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کورونا کے ان ایام میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ عید الأضحی کے سلسلہ میں اہم معلومات دی گئیں ہیں۔ 
آج شام مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے دفتر میں اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب عمران نے لنکا نے بتایا کہ عید الأضحی کے سلسلہ میں عید گاہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال عیدگاہ میں عید کی دوگانہ نہیں ادا کی جائے گی بلکہ جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس دوران ماسک پہن کر اپنی اپنی جائے نماز کے ساتھ مساجد میں پہنچنا ہوگا، سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں۔ پینسٹھ سال سے اوپر اور دس سال سے کم عمر کے افراد کو نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ اسی طرح مسجدوں کے باہر ہینڈ واش یا سینیٹائزر کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے۔ 
قربانی کے سلسلہ میں جاری ہدایات کے ذیل میں انہوں نے بتایا کہ راستوں اور فٹ پاتھ پر ہرگز قربانی نہ کی جائے۔ ہاسپٹل اور نرسنگ ہوم کے اطراف، اسی طرح عوامی جگہوں پر بھی قربانی نہ کی جائے۔ 
آخر میں انہوں نے بتایا کہ کورونا کے اس وبا کے درمیان ہمیں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ 

Share this post

Loading...