ایشوروپا کو کلین چٹ چھوٹ کی جیت : رمناتھ رائے

congress, eshwarappa, ramnath rai, bjp,

منگلورو 23 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے سینئر لیڈر رامناتھ رائے نے کہا کہ ٹھیکیدار خودکشی کیس میں بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا کو دی گئی کلین چٹ سچ کی جیت نہیں بلکہ جھوٹ کی جیت ہے۔

یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رائے نے کہا کہ سنتوش پاٹل جس نے ایشورپا کے خلاف کمیشن کے الزامات لگانے کے بعد خودکشی کر لی تھی، اسے انصاف نہیں ملا ہے۔

ایشورپا کو تحقیقات سے باہر رکھا گیا اور سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے انہیں کلین چٹ مل گئی۔ اس بارے میں پہلے ایک وزیر نے اشارہ دیا تھا اور اب اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رائے نے کہا کہ کلین چٹ کو سچائی کی جیت قرار دینے والے بے شرم ہیں، ایشورپا بدعنوان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کیس کا کے جے جارج کیس سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ انہیں بی جے پی کے دور حکومت میں سی بی آئی سے کلین چٹ ملی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایشورپا کیس کی جانچ موجودہ جج کے ذریعہ ہونی چاہئے۔

Share this post

Loading...