بھٹکل23؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) نہایت افسوس کے ساتھ فکروخبر کے جملہ قارئین کو یہ خبر دی جارہی ہے کہ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کے خسر صاحب جناب جعفر دامدا فقیہ ابھی کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم کئی ماہ سے علیل چل رہے تھے ، کل بغرضِ علاج اپنے نواسے رفیق فکروخبر مولانا سید احمد ایاد ندوی کے ہمراہ اڈپی گئے ہوئے ۔ بھٹکل پہنچنے کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑگئی اور آج دوپہر داعئ اجل کو لبیک کہا۔
ان کی نمازِ جنازہ بعد عصر تنظیم جمعہ مسجد میں ان کے نواسے مولانا سید احمد ایاد نے پڑھائی۔ ایک بڑی تعداد ان کے جنازہ میں شریک رہے۔
مرحوم کے فرزند جناب ڈی ایف جاوید صاحب ہیں ۔
ہم فکروخبر کے تمام رفقاء دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
ہم ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی ، ان کے جملہ فرزندان و متعلقین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔
Share this post
