ای ڈی افسران سے تعاون کے باوجود شیوا کمار کی گرفتاری قابلِ مذمت :  دیوے گوڑا

بنگلورو 05/ ستمبر 2016(فکروخبر نیوز)  ڈی کے شیو کمار کے ای ڈی محکمہ کے افسروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے تحقیقات کے لیے حاضر ہونے کے باوجود انہیں گرفتار کیا جانا غلط حرکت ہے۔ سابق وزیر اعظم وجے ڈی ایس قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج اپنی پریس کانفرنس کے دوران ای ڈی کے افسران کے اقدام پر ناراضگی ظاہر کی او رکہا کہ ای ڈی کے افسران شیو کمار کے ساتھ غیر انسانی سلوک کررہے ہیں جو انہیں شوبھا نہیں دیتا۔ جس انداز میں ای ڈی کے افسران نے ڈی کے شیو کمار کو پریشان کیا ہے اور انہیں گرفار کیا ہے، اس سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔ ڈی کے شیوا کمار کی ا ی ڈی کی نوٹس کو عزت دے کر حاضری دی اور جانچ کے دوران بھرپور تعاون کیا ہے، جوابات بھی دئیے ہیں، اس کے باوجود مناسب جواب نہ دینے کا الزام لگاکر چار دن بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ای ڈی افسران جس طرح کے جواب کے متمنی تھے ایسے جوابات نہ ملنے پر ان پر ذہنی دباؤ ڈالنے کا حربہ استعمال کیا گیا ہے۔ ای ڈی کے اس رویہ کی انہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ گنیش تہوار کے دن بھی گھر والوں کے ساتھ انہیں تہوار منانے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ ایک طرح سے ای ڈی افسران نے ڈی کے شیوا کمار کو ذہنی اذیت پہنچائی ہے۔    
ذرائع :  سہارا بنگلورو 

Share this post

Loading...