ایک تحفہ انسانیت کے نام: غریب طلباء میں انفال سوپر مارکیٹ کے مالک اشتیاق نے جوتے و چپل تحفے میں دئے

جی ہاں آج صبح یہاں بھٹکل اہم شاہراہ ،نشاط نرسنگ ہوم کے سامنے موجود پچھڑاعلاقہ کورگرا کیری میں واقع کنڑا سرکاری پرائمری اسکول کے لگ بھگ چالیس کے قریب طلبہ و طالبات اور تین اُستانی اور خادماؤں کو بہترین اور عمدہ کوالیٹی کے جوتے و چپل تحفے میں دئے گئے۔ اس موقع پر فکروخبر ہیلپنگ پوائنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے فکروخبر کے ایڈیٹر جناب انصارعزیز ندوی بھی موجود تھے، انجمن اسلامیہ اینگلور اُردو ہائی اسکول کے اُستاد جناب جمیل شریف اور مسجدعبدالرحمن الملا کے امام مولانامحمد حسین بشمول اشتیاق مالک انفال سوپر مارکیٹ موجود تھے۔جناب جمیل شریف صاحب نے طلباء طالبات سے مختصر خطاب کرتے ہوئے تعلیم و تعلم پر روشنی ڈالی اور اشتیاق صاحب نے یہ فیصلہ کیوں کیا اس کو بھی بیان کیا اور اس کے بعدجناب انصارعزیز ندوی صاحب نے کنڑا زبان میں طلباء سے ایک کہاوت کے حوالے سے کہا کہ انسانیت درس اسلام دیتا ہے ، زہے قسمت یہ آج انہیں کو بدنام کیا جاتا ہے ، آپ کی ابتدائی تعلیم چل رہی ہے ، ابھی سے کسی مذہب و ذات کے سلسلہ میں کسی کے کہنے پر نفرت پیدا نہ کریں،بصورتِ دیگر بڑے ہونے کے بعد سچ کو بھی قبول نہیں کریں گے، اور انہوں نے بتایا کہ اسلام یکسانیت اور انسانیت کا درس دیتا ہے اوراسی درس کا نتیجہ ہے کہ ہم آپ لوگوں کے سامنے حاضر ہوئے ہیں۔اس کے بعد بچوں کے مابین جوتے و چپل تقسیم کئے گئے اور بچوں سے کہا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ بچوں کے پاس جامیٹری نہ ہونے کی درخواست پر سوپر مارکیٹ کے مالک نے اس کو جلد ہی مہیا کرانے کا وعدہ کیا۔

Share this post

Loading...