راج شیکھرن ہندو ایكیہ ویدی (ایچ اےوی) کے جنرل سکریٹری ہیں. ایچ اےوی ہندو تنظیموں کا ایک گروپ ہے. اس کا قیام 1992 میں ہوا تھا. راج شیکھرن 1983 میں نلككل میں ہندو عیسائی تصادم کے بعد زیربحث آئے تھے. وہاں مہادیو مندر کے پاس کراس نصب کرنے کا دعوی کرتے ہوئے عیسائیوں نے چرچ بنانے کا اعلان کیاتھا ۔ راج شیکھرن تب وی ایچ پی کے ریاستی لیڈر ہوا کرتے تھے. انہوں نے اس معاملے پر جارحانہ تیور دکھائے.. انہوں نے تمام ہندو تنظیموں کو ملا کر نلككل ایکشن کونسل بنایا اور اس کے جنرل كنوينر بنے
سڑک حادثہ میں ٹرک ڈرائیورسمیت دو کی موت
لکھنؤ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع) گومتی نگر علاقے میں ایک ٹرک اچانک آگے چل رہی ڈی سی ایم میں بے قابوہوکر گھس گیا اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔ وہیں ملیح آباد علاقے میں مارشل جیپ نے موٹرسائیکل سوار ایک شخص کو ٹکرماردی ۔حادثہ میں اس کی موت ہوگئی۔ ایٹہ کے رہنے والے ۶۲سالہ سہجن سنگھ ٹرک ڈرائیورتھے بتایاجاتاہے کہ دودن قبل وہ مال لیکر فریدآباد سے لکھنؤ آرہاتھا بتایاجارہاہے کہ گومتی نگر واقع شہیدپتھ پر سہجن کو جھپکی لگ گئی اورٹرک آگے جارہی ڈی سی ایم میں بے قابو ہوکر گھس گیا ۔ اس حادثہ میں ڈرائیور سہجن شدید طورسے زخمی ہوگیا ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی ڈرائیور کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاجہاں اس کی موت ہوگئی ۔پولیس نے سہجن کے موبائل سے اس کے گھر والوں کو خبردے دی ۔ سہجن کے گھر والوں میں اس کی بیوی سپنا اوردو بچے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملیح آباد کے رحیم آباد واقع فارم ہاؤس کے سامنے تیز رفتار مارشل نے بائک سوار ہردوئی کے مادھو گنج کے رہنے والے ۰۵ سالہ رام پرکاش کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ میں زخمی رام پرکاش کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے اس کے پاس سے ملے موبائل فون کی مدد سے اس کی شناخت کی اورخبر گھروالوں کو دی ۔رام پرکاش کے کنبہ میں بیوی کنتی اوربیٹا روہت اوربیٹیاں ہیں ۔
مندرکو چوروں نے بنایا نشانہ
لکھنؤ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)چوروں کو اب شاید بھگوان کا بھی ڈر نہیں رہ گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ چور اب بھگوان کے گھر میں بھی چوری کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔جمعرات کی دیر رات چوروں نے سیکٹر۳ واقع باباوشوناتھ دھام نام کے ایک مندر کو نشانہ بنایا اور تالاتوڑ کر مکٹ ، چھتری اور دان پاتر چوری کرلئے گئے ۔ متاثرنے اس سلسلے میں وکاس نگر پولیس سے تحریری شکایت کی ہے۔وکاس نگر کے سیکٹر۳ میں لوہیانگر وارڈ کے سبھاسد اکھلیش گری رہتے ہیں ان کے گھر کے بالکل سامنے ہی برسوں پراناباباوشوناتھ دھام نام سے ایک مندرہے ۔مندرمیں اکھلیش کے والد پجاری ہواکرتے تھے لیکن ایک سال قبل ان کی موت ہوگئی اس کے بعد خوداکھلیش مندر کی دیکھ ریکھ کرنے لگے تھے ۔بتایاجاتاہے کہ گزشتہ رات چوروں نے مندر کو نشانہ بنایا اور تالاتوڑ کر اندر گھس گئے چورمندرسے ایک چاندی کا مکٹ ، چاندی کی چھتری اور دان پاترچوری کرلے گئے ۔جمعہ کی صبح ہونے پر لوگوں کو اس واقعہ کا پتہ چلا اطلاع پاکر موقع پر وکاس نگر پولیس بھی پہنچ گئی تحقیق کے بعدپولیس نے اکھلیش گری کو اس سلسلے میں رپورٹ درج کرانے کی بات کہی اورچلی گئی ۔سبھاسد اکھلیش گری نے اس معاملے میں وکاس نگر پولیس سے تحریری شکایت کی ہے ۔وکاس نگرعلاقے میں مندرمیں ہوئے چوری کے واقعہ سے چندروزقبل گڑمبہ کے گڑھی علاقے میں چوروں نے ایک زیرتعمیر مندر کو اپنا نشانہ بنایاتھا۔
آبپاشی محکمہ کے افسر کے گھر لاکھوں کی چوری
لکھنؤ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)پی جی آئی کے ساؤتھ سٹی علاقے میں رہنے والے آبپاشی محکمہ کے افسر کے گھر کا تالاتوڑ کر چور لاکھوں کے زیورات ، نقدی اوردیگر سامان چوری کرلے گئے ۔ اس معاملے میں پولیس نے چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ پی جی آئی کے ساؤتھ سٹی میں پی کے تیواری اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ پی کے تیواری اناؤ ضلع میں آبپاشی محکمہ میں ملازم ہیں بتایاجاتاہے کہ گزشتہ ۳۱ ؍دسمبر کو پی کے تیواری اناؤ چلے گئے اسکا پورا کنبہ ایٹہ ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلئے گیا ہوا تھا اناؤ سے پی کے تیواری بھی شادی میں شامل ہونے کیلئے چلے گئے ۔گزشتہ ۵۱؍ دسمبر کو جب پی کے تیواری واپس کنبہ کے ساتھ گھر لوٹے تو دیکھا کہ گھر کا تالاٹوٹاہواتھا اندر گھرمیں رکھا سارا سامان بکھرا ہواتھاچور ان کے گھر سے ایک لاکھ کی نقدی ، زیورات اور دیگر گھریلو سامان چوری کرلے گئے تھے ۔پی کے تیواری نے چوری کی ا طلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد اس معاملے میں چوری کی رپورٹ درج کرلی ۔
دن میں دھوپ رات میں کہرا
لکھنؤ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)دن بھر دھوپ کے بعد شام کو پھر سردی نے لوگوں کو کپکپایا ۔حالانکہ دن کے درجہ حرارت میں اصلاح دیکھی گئی لیکن شام ڈھلتے ہی پھر درجہ حرارت نیچے چلاگیا ۔اوردیر رات تک کہراپڑا محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹرجے پی گپتاکا کہناہے کہ فی الحال موسم کے تیور ابھی ویسے ہی رہیں گے ۔سنیچر کو بھی دھوپ نکلے گی اورکہرا جاری رہے گا۔ راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ ۴.۱۲؍اورکم سے کم درجہ حرارت ۵.۵ ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔صبح جب لوگوں نے آنکھیں کھولیں توآسمان کو صاف دیکھ کر راحت کی سانس لی ۔تقریباً ۸ بجے کے آس پاس تیز دھوپ نکلی اورلوگ پھر ایک چھتوں پر جم گئے تقریباً ۲۱ بجے کے بعد پارکوں میں چہل قدمی شروع ہوگئی۔کیوں کہ تیز دھوپ نے سردی کو دور بھگادیا تھا ۔لگاتار ۳ دن سے موسم میں آئی نرمی سے بازار بھی چہک رہے تھے دن بھر بازاروں میں رونق دیکھی گئی ۔ڈالی گنج ، پانڈے گنج ، امین آباد ، نخاس، یحیٰ گنج وغیرہ میں تو یہ عالم رہا کہ پیدل چلنا بھی مشکل نظرآرہاتھا ۔خریداروں کی بھیڑنے موسم کے مزاج کو دیکھتے ہوئے جم کر خریداری کی ۔
وارنٹ جاری ہونے کے بعد بالیان نے کی خودسپردگی
مظفر نگر۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے ۲۰۱۳ میں یہ مظفر نگر فسادات کے ایک معاملہ میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر اپنے خلاف ایک ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج یہا ں کی ایک عدالت میں خودسپردگی کردی ۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سیتا رام نے ۲۴ نومبر کو ملزمین بالیان ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھارتیندو سنگھ ، پارٹی رکن اسمبلی سریش رانا اور سادھوی پراچی کو ۱۸ دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے کہا تھا ۔ الزام ہے کہ اگست ۲۰۱۳کے آخری ہفتہ میں ملزمین نے ندالہ مدور پنچایت کے جلسہ میں حصہ لیا اور اپنی تقریروں کے ذریعہ تشدد کو اکسایا ۔ اگست اور ستمبر ۲۰۱۳میں مظفر نگر اور آس پاس کے علاقوں میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں ۶۰ افراد کی جان چلی گئی اور ۰۴ ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ۔
ٹرک اور لوڈر کی ٹکر میں ڈرائیور سمیت دو کی موت
کانپور۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)اورئی سے نمکین کی ڈلیوری دیکر واپس آرہا لوڈر پنکی تھانہ حلقہ میں چلتے ہوئے ٹرک نے پیچھے سے ٹکرا گیا ۔ حادثے میں لوڈر ڈرائیور اور اس میں سوار کلینر کی موت ہوگئی ۔ حادثہ دیکھ کر ڈرائیور ٹرک لیکر موقع سے فرار ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاشوں کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ نوبستہ کے کبیر نگر میں رہنے والا ۵۳ سالہ جے پرکاش تیواری خود کا لوڈر ڈرائیور تھا اور بیوی سویتا دوبچوں کے ساتھ رہتاتھا ۔ اس کے پاس ایک لوڈر تھا جسے اس نے ساکیت نگر واقع بادشاہ نمکین فیکٹری سے وابستہ کررکھاتھا ۔ جمعرات کو جے پرکاش ساتھی کلینر رام بابو پرجاپتی کے ساتھ اورئی نمکین کی ڈلیوری دینے کیلئے گیاتھا ۔ جمعہ کو صبح واپسی کے وقت پنکی بھونتی کے نزدیک ہائی وے پر آگے جارہے ٹرک میں لوڈر پیچھے ٹکراگیا ۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ لوڈر ڈرائیور اور کلینر کی موقع پر ہی گاڑی کی کیبن میں پھنسنے سے موت ہوگئی ۔وہیں حادثہ دیکھ کر ٹرک ڈرائیور موقع سے گاڑی لیکر فرار ہوگیا ۔ جائے حادثہ پر موجود راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ ایس او پنکی آشس مشرا نے بتایا کہ حادثہ میں لوڈرڈرائیور اور اس کے ساتھی کی مو ت ہوگئی ۔ لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتھے ہوئے گھر والوں کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
خاتون کی اجتماعی آبروریزی
ایٹہ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع) یہاں کے ایک گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کئے جانے کا ایک معاملہ سامنے آیاہے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ عدالت کی مداخلت کے بعد ہی معاملے میں پولیس نے شکایت درج کی ۔پولیس نے بتایا کہ کوتوالی ندھولی کلاں کے تحت پلیا گاؤں میں اکتوبر میں یہ واردات اس وقت ہوئی جب خاتون اپنے گھر میں تنہا تھی ۔ متاثرہ نے الزام عائد کیاہے کہ پولیس نے شروع میں ایف آئی آر درج نہیں کی جس کے بعد اس نے عدالت میں اپیل کی اور عدالت کے حکم پر پولیس کے ذریعہ ایف آئی آر درج کی گئی ۔ خاتون نے بتایا کہ جب اس نے واردات کی مخالفت کرنے کی کوشش کی تو ملزمین نے اسے جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی ۔ کوتوالی ندھولی کلاں کے ایس ایچ او انوپ کمار بھارتی نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر اجے پال اور ایک دیگر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔
بدمعاشوں نے چین لوٹی
لکھنؤ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع) تالکٹورہ علاقے میں جمعہ کو موٹرسائیکل سوار دوبدمعاش سیکرٹیریٹ افسر کی ایک رشتہ دار کے گلے سے سونے کی چین لوٹ لے گئے ۔واقعہ کے وقت افسر کی بیٹی نے بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن بدمعاش فرارہونے میں کامیاب رہے ۔
راجاجی پورم سپناکالونی میں نوین کمار سکسینا اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں بتایاجاتاہے کہ جمعہ کو ان کی بیوی دیپاسکسینا ، بیٹی پلوی اورکانپورسے آئی رشتہ دار رجنی سکسینا مندر پوجا کیلئے جارہے تھے بتایاجاتاہے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار دوبدمعاش رجنی سکسینا کو دھکا دیتے ہوئے چین لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ چین لوٹتے ہی پلوی نے ہمت دکھائی اوربدمعاشوں کو دوڑ ا کر پکڑنے کی کوشش کی لیکن بدمعاش ہاتھ نہیں لگے ۔ پلوی نے اس دوران موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں کے نمبر دیکھ لئے اطلاع ملتے ہی موقع پرتالکٹورہ پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پولیس نے بدمعاشوں کی موٹرسائیکل کانمبر یوپی ۲۳؍ای ایچ۸۹۲۲نوٹ کرلیاہے ۔ اوراس سلسلے میں لوٹ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاش میں لگی ہے ۔
اترپردیش میں نوجوان کو ماری گئی گولی
ایٹہ۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)خیمے بندی کو لیکر رنجش کے اندیشے کے ایک معاملے میں۰ ۲سالہ ایک نوجوان کو پانچ افراد نے مبینہ طور پر گولی ماردی ۔ پولیس نے آج بتایا کہ نوجوان کی شناخت کوتوالی ملوان کے تحت سید پور گاؤں کے سریندر سنگھ کی شکل میں کی گئی ہے ۔ جسے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔ بتایا جاتاہے کہ گاؤں میں دلویر کی سریندر کے ساتھ تلخ بحث ہوگئی اس واردات کے بعد دلویر اور چار دیگر افراد نے سریندر کو گھیرلیا اور قتل کے ارادے سے اس پر گولی چلادی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واردات کے پیجھے خیمے بندی کا اندیشہ ہے ۔ متاثر کے بھائی کے شکایت درج کرانے کے بعد ایک ایف آر آئی درج کی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دفعہ ۰۶۳ کے تحت اقدام قتل کا ایک معاملہ درج کیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔
والد کی ڈانٹ سے ناراض بیٹی نے ندی میں لگائی چھلانگ
گورکھپور۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)والد کے ڈانٹ سے ناراض ہوکر گھر سے نکلی خاتون نے راج گھاٹ پل سے راپتی ندی میں چھلانگ لگادی ۔ اس درمیان ندی میں کودکر ایک راہگیر نے اسے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ ٹرانسپورٹ نگر چوکی انچارج نے گھر والوں کو بلاکر خاتون کو گھر بھیج دیا ۔ سہجنواں علاقے کے نگوا جیت پور کے رہنے والے ایک شخص نے کسی بات پر بیٹی کوڈانٹا اس سے ناراض ہوکر گھر سے پیدل ہی نکلی اورراج گھاٹ پل پر پہنچی وہاں دس منٹ ٹھہر نے کے بعد ندی میں چھلانگ لگای ۔ ادھر سے گزررہے ہرپور بدھٹ کے رہنے والے ہری کیش خاتون کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر وہ بھی ندی میں کودگئے اور کافی مشقت کے بعد اس کو پانی سے باہر نکالا ۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی ۔موقع پر پہنچے ٹرانسپورٹ نگرچوکی انچارج پرویز احمد نے پوچھ گچھ کے بعد خاتون کے گھروالوں کو اطلاع دی ۔ تھانے پہنچ کر کنبے کے لوگ خاتون کو گھر لے گئے ۔
معصوم کے علاج کا خرچ نہ دینے پر ماں بیٹے کو نکالا باہر
گورکھپور۔20دسمبر(فکروخبر/ذرائع)شاہ پور علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹر نے علاج کی مد میں ہوا خرچ نہ دینے پر بیمار معصوم کو اس کی ماں کے ساتھ گزشتہ شب اسپتال سے باہر نکال دیا ۔ اس سردی والی رات میں بچے کو لیکر سڑک پر رورہی خاتون کو دیکھ کر محلے کے لوگوں نے معاملے کی اطلاع ہونے پر ہنگامہ شروع کردیا ۔ موقع پرپہنچے ایس او ڈاکٹر کو حراست میں لیکر تھانے پہنچے ۔ بات چیت کے بعد دیر رات سمجھوتہ ہونے پر ڈاکٹر کو چھوڑدیا گیا ۔ کھورا بار علاقے کے رام نگر کڑجہاں کے رہنے والے سونووشو کرما کے دوسال کے بیٹے کی طبیعت خراب تھی ۔ انہوں نے اپنے بچے کو شاہ پور علاقے میں چرگاؤں واقع ایک نجی اسپتال میں تین دن قبل بھرتی کرایاتھا ۔ جمعرات کی شب تقریباً ۹ بجے علاج میں ہوئے خرچ کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈاکٹر نے شانتی کو دوسال کے بیٹے کے ساتھ اسپتال سے باہرنکال دیا ۔ سخت سردی کا حوالہ دینے پر بھی ڈاکٹر کو معصوم پر رحم نہیں آیا۔ اسپتال سے نکالے جانے کے بعد شانتی بچے کو لیکرباہر سڑک کے کنارے بیٹھ کر رورہی تھی ۔ انہیں روتا دیکھ کر محلے والوں نے رونے کا سبب دریافت کیا تو شانتی نے جب آپ بیتی سنائی تو محلے والے ناراض ہوگئے اور ہنگامہ شروع کردیا ۔ اطلاع ملنے پر پہنچے شاہ پور ایس او راکیش یادو نے لوگوں کو سمجھاکر ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ دیررات سمجھوتہ ہونے کے بعد ڈاکٹر کوچھوڑدیا گیا ۔
Share this post
