ایک مرکز سے عوام کے لیے ایک سو خدمات (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

اس سیوا کیندرا کے تحت مقامی لوگوں کے لیے اب تحصیلدار دفتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے ، یہاں اراضی کی آرٹی سی ، انکم سرٹیفکٹ، ذاتی سرٹیفکٹ ، رہائشی سرٹیفکٹ ، عماتوں کی تعمیر کے لیے اجازت نامے وغیرہ یہیں سے جاری کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کی مزید سہولیات کے لیے ہوائی جہاز، بس ، ریل کی ٹکٹیں ، ٹیلی فون بل ، بجلی کابل ،گاڑیوں کا انشورنس اور منی ٹرانفسر جیسی سہولیات بھی اس مرکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے تقریباً ایک ہزار گرام پنچایتوں میں ان مرکز کاافتتاح عمل میں لایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہوں گی جہاں گاؤں میں مقیم افراد کے لیے مذکورہ سہولیات گاؤں ہی میں فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر تحصیلدار وریندرا بھاٹکر ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر،ہیبلے پنچایت صدر این ڈی موگیر ، نائب صدر محمد علی ابو ، پنچایت ممبر ان میں جعفری بنگالی ، سید علی مہادیوا نائک وغیرہ موجود تھے۔ 


گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار 

اڈپی 25؍ جولائی(فکروخبرنیوز) کاپو پولیس کی جانب سے ایک گانجہ فروخت کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس موجود 738گرام گانجہ ضبط کیے جانے کی واردات یہاں کے شروا روڈ پر پیش آئی ہے۔ گرفتارشدہ شخص کی شناخت کلیمنٹ (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق تعلقہ کے شروا روڈ پر ایک شخص گانجہ فروخت کیے جانے مصدقہ اطلاع جیسے ہی پولیس کو پہنچی تو پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے متعلقہ جگہ پر پہنچی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس آپریشن میں ہیڈ کانسٹیبل سدھاکر ، روی ، راگھو، رتناکر اور پی ایس آئی جگدیش وغیرہ موجود تھے۔ کاپو پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


گنیش اچاریہ قتل معاملہ میں چار افراد گرفتار

منگلور :(فکروخبرنیوز) حالیہ شہر میں پیش آئے گنیش اچاریہ قتل معاملہ میں چار افراد کو سٹی کرائم برانچ پولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ملزموں کی شناخت اوما شنکر 39،الون 25 ،ششی راج 30 اور نتن کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، واضح رہے کہ 20جولائی کو گنیش کی لاش ایک کنویں میں پائی گئی تھی اور جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے تھے جس کے چلتے اچاریہ کے بھائی نے اس کی موت پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا، پولس نے اس کیس کی تحقیقا ت کے دوران چار افراد کو منگلور جنکشن ریلوے اسٹیشن سے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا تفتیشی کارروائی کے دوران انہوں نے اپنا جرم کا اعتراف کیا ،پولس کا کہنا ہے کہ اوما شنکر کے باپ کی توہین کرنے کی وجہ سے اس کا قتل کیا گیا مزید کاروائی کے لئے چاروں کو منگلور دیہی پولس کے حوالہ کیا گیا ہے


نوجوان کی ندی میں ڈوب کر موت 

کاسرگوڈ : (فکروخبر نیوز) اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں نہانے کے غرض سے نکلے ایک نوجوان کی ڈوب کر ہلاک ہونے کی خبر فکرو خبر کو موصول ہوئی ہے مہلوک کی شناخت شیاز ( 21)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق دوستوں کاایک جماعت فٹ بال مقابلہ کے بعد نہانے کی غرض سے تالاب پر گئے ہوئے تھے تالاب پانی سے بھرا ہوا تھا کہ اچانک دوستوں نے شیاز کی چیخ سنی تو دیکھا کہ وہ ڈوب رہا ہے تو دوستوں نے اس کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر اسے زندہ اوپر لانے میں ناکام رہے ٓاخر فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا ،ودیا نگر پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے 


خزانہ کی تلاش میں کالا جادو 

بلتنگڈی: 25؍جولائی (فکروخبر نیوز)گیرو کٹّے کے قریب ایک جگہ پر کالا جادو میں استعمال ہونے والی اشیاء کے پائے جانے کی اطلاع فکر وخبر کو موصول ہوئی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ مکئی ،کم کم (سندور) ،کد و اس طرح کی بہت سی اشیاء جو کالا جادو کے لئے استعمال کی جاتی ہیں وہاں دیکھی گئی، بتایا جارہا ہے ہے کہ وہاں ایک گھرمیں خزانہ ہونے کی افواہیں سرگرم ہیں ،شبہ اس بات کا کیا جا رہا ہے کہ اسی کی تلاش میں ہی یہ عمل کیا گیا ہے ،علاقہ والوں کے مطابق انہوں کار اور بائک پر کئی افرادکو اس جگہ کی طرف جاتے دیکھا جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ایک بڑا گروہ اس میں شامل تھا ،شیو راما نے اس کے خلاف پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی جس کے بعد پولس نے اس جگہ کا معائنہ کیا اور تفتیش شروع کردی ہے 

Share this post

Loading...