ان باتوں کی یقین دہانی بھٹکل تعلقہ کے اسسٹنٹ ایکژی کیٹیو انجینئر مسٹر منجوناتھ بی ای نے دی ۔ دراصل بجلی کی بار بار کٹوتی کی بنا پر مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے بجلی کٹوتی کو لے کر ایک یادداشت پیش کئے جانے کے باوجود مسلسل بجلی کٹوتی ہونے کی وجہ سے عام عوام میں پائی جارہی ناراضگی کو لے کر مجلس اصلا ح وتنظیم کے وفدنے یہاں مذکورہ انجینئر سے ملاقات کرتے ہوئے اس پر سخت اعتراض جتایا تھا اور رمضان میں ہی اس مسئلہ کو لے کر کئی سوال کھڑے کردئے تھے جس پر انجینئر صاحب نے بذریعہ کمپیوٹر وفد کے سامنے بجلی کے مسائل رکھتے ہوئے مذکورہ بالا مسائل سامنے رکھے اور یقین دہانی کی کہ اگلے دنوں میں عوام کو بجلی کو لے کر شکایت نہیں رہے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ انجینئر صاحب اپنے وعدے پر ڈٹے رہتے ہیں یا پھر بے ڈھنگی رفتار سے ایک بار پھر عوام کو ناراض ہونے پر مجبور کرتے ہیں....؟؟
Share this post
