ایک اور تنازعے میں پھنس گئی ہے اس بار یہ تنازع سوشل میڈیا پر ایسی رپورٹ سامنے آنے کے بعد شروع ہوا کہ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں ’بیف بریانی‘ فروخت ہو رہی ہے رپورٹ میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ بریانی میں استعمال ہونے والا گوشت گائے کا ہے اور اس رپورٹ کے ساتھ یونیورسٹی کی کینٹین کے مینیو کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،یونیورسٹی نے گائے کے گوشت کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ علیگڑہ مسلم یونیورسٹی وہ واحد ادارہ ہے جہاں ایک سو سال پہلے گائے کا گوشت بیچنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو اب بھی برقرار ہے۔علیگڑہ شہر کی میئر شکونتکہ بھارتی نے، جن کا تعلق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے، نے بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ پولیس سربراہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پولیس یونیورسٹی کی کینٹین کے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرے۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ معاملے کی ابتدائی تحقیقات کر رہی ہے۔جب یہ خبر سوشل میڈیا پر چلی تو یونیورسٹی کے پراکٹر محسن خان نے یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کی کینٹین کا دورہ کیا اور ابتدائی تحقیقات کیں۔علیگڑہ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان راحت ابرار نے واضح کیا کہ بیف بریانی میں گائے کے گوشت کے استعمال کا الزام اس گھناؤنی سازش کا حصہ ہے جو یونیورسٹی کے تشخص کو خراب کرنیکے لیے تیار کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بریانی میں جس بیف کا ذکر ہے وہ دراصل بھینس کا گوشت ہے نہ کہ گائے کا۔یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ الزام ادارے کو بدنام کرنے کی سازش کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور جس بیف بریانی کا ذکر ہے وہ دراصل بھینس کے گوشت سے تیار کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یونیورسٹی کی کینیٹن کے ٹھیکے کی معیاد 23 فرروی کو ختم ہو رہی ہے کچھ لوگ یہ اس ٹھیکے کو لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اسی لیے جان بوجھ کر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہندوستانی ریلوے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے میں اول مقام پر
گورکھپور۔21فروری(فکروخبر/ذرائع) ملک کی اقتصادیات میں ریڑ کی ہڈی کہی جانے والی ہندوستانی ریل ۶۱.۱ کلو میٹر لمبے ٹریک اور ۶۶ہزار کلو میٹر لمبے روٹ کلومیٹر والے نیٹورک،روزآنہ ۳۱ہزار مسافر گاڑیاں، ۸ہزار مال گاڑیاں، ۸ہزار ریلوے اسٹیشنوں اور ۳۱ لاکھ ملازمین کے ذریعہ سے ملک کی ترقی میں ہندوستانی ریل مصروف ہے۔ ہندوستانی ریل کی حالت اور سمت بدلنے کی وزارت ریل کی کوششویں آئندہ آنے والے سالوں میں ہندوستانی ریل کو دنیا کی جدید ترین ریل نظام میں سے نمبر ایک بنانے میں کامیاب ہوگی۔ ہندوستانی ریل کی موجودہ حالت پر طائرانہ نظر ڈالنے پر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں تک مسافر ٹریفک کا تعلق ہے ہندوستانی ریل دنیا میں پہلے مقام پر آتی ہے۔ سال ۱۵۔۲۰۱۴ میں ہندوستانی ریل نے۸۲۲۔۷ کروڑ مسافروں کو۱۳؍ ہزار ڈیلی مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعہ آٹھ ہزار اسٹیشنوں سے ہوتے ہوئے ان کی منزلوں تک پہنچایا اسی طرح مال کے ٹرانسپورٹ میں دنیا میں چوتھے مقام پر رہ کر آٹھ ہزار روزآنہ مال گاڑیوں کے ذریعہ۱۰۹۷۔۷میٹریک ٹن مال کو ان کی منزل تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔ مال ٹرانپورٹ میں کوئیلا کھاد لوہا سیمنٹ پٹرولیم اشیاء اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہندوستانی ریل کو مختلف چیلنجوں سے بھی دو چار ہونا پڑتا ہے۔ وزارت ریل کے ذریعہ ہندوستانی ریل کی خوبیوں اور ساتھ ہی خامیوں کا باریک معائنہ کر کے بہت سی کوششوں کے ذریعہ سے اسے خود کفیل اور جدید ترین ریل نظام بنانے کے لئے لمبی اسکیم پر کام کیا جا رہا ہے۔ یقینی طور سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور ترقی یافتہ کرنا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ہندوستانی ریل کی ایک خاص علاقائی کائی کی شکل میں شمال مشرق ریلوے بھی اس مہم میں اپنا کردار بہترین انداز میں ادا کر رہی ہے۔ گزشتہ سال شمال مشرق ریلوے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق بہت سی سرگرمیاں ہوئیں اور متعینہ ہدف حاصل کئے گئے۔ وزیر ریلوے سریش پربھاکر پربھو ۱۱ اگست ۵۱۰۲ء کو چھوٹی لائن کو بڑی لائن میں تبدیل کرنے کے لئے کاس گنج۔ رام گنگا برج(۹۹کلومیٹر) اور ۲۲نومبر ۲۰۱۵ء کو بڑھنی۔ گونڈہ(۱۰۷ کلومیٹر) پر بی جی مسافر گاڑیوں اور ۲۲ نومبر کو گورکھپور۔ بھٹنی روٹ کو بجلی لائن میں تبدیل کرنے اور گورکھپور سے پہلی بار الیکٹریک ٹرین کا افتتاح کیا اس موقع پر انڈیا پوسٹ کے تعاون سے ایک خاص ڈاک کور بھی جاری کیاگیا۔ کان کور اور سڈکل کے مشترکہ تعاون سے ایک ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک اور شمال مشرق ریلوے کے ذریعہ ایک نیا اسٹیشن چھتر پور کو ترقی دی گئی اور چھ لائن کے نئے چھپرا دیہی اسٹیشن کو نئے انٹر چینج اسٹیشن کی شکل میں ۵ دسمبر ۲۰۱۵ء کو کھولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھپرا۔ تھاوے، بھوجی۔ پیلی بھیت۔ ٹنکپور، لکھنؤ جنگشن۔ سیتاپور، مندھنا۔ برھمورت، گونڈہ۔ بہرائچ ریل علاقے پر چھوٹی لائن کو بڑی لائن کو تبدیل کرنے، مہاراج گنج۔ مسرکھ نئی لائن، اوڑھیار۔ سارناتھ لائن کو ڈبل لائن میں تبدیل کرنے اور گونڈہ اور گورکھپور کے درمیان بجلی لائن کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ منکا پور اسٹیشن پر چوتھی رننگ لائن اور کانپور انور گنج میں پانچوی لائن کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔
سسرال سے لاپتہ بیٹی کے والد نے قتل کا شک کیا ظاہر
سسرالی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے گئے متاثرہ خاندان کو تھانے سے بھگایا
فتح پور۔21فروری(فکروخبر/ذرائع)دو دنوں سے سسرال سے لاپتہ بیٹی کا قتل کئے جانے کا شک ظاہر کرتے ہوئے سسرالی لوگوں پر مقدمہ درج کئے جانے کے لئے متاثرہ تھانے سے بھگا دئے جانے کے بعد انصاف کے لئے ڈی ایم، ایس پی کی چوکھٹ فریاد کر رہا ہے۔جمعہ کو غازیپور تھانہ علاقے کے موضع منی کھیڑا کے رہنے والے رام دیال عرف رمئی نے ڈی ایم راجو روتیلا و ایس پی کلا ندھی نیتھانی کو شکایتی خط دیکر بتایا کہ اس کی بیٹی سونو عرف وملا کی شادی ایک سال قبل حسین گنج تھانہ علاقے ہسؤ پور کے رہنے والے نرنجن ولد جے پال پرجا پتی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حیثیت کے مطابق جہیز کے ساتھ بیٹی کو رخصت کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے سسرال والوں کے ذریعہ بیٹی کو برابر مارنے پیٹنے اور پریشان کرنے کا عمل جاری رہا۔ لیکن ان کے ذریعہ سمجھانے پر بیٹی کو برابر سسرال ہی بھیجتے رہے لیکن ۱۱ فروری کو سسرال والوں نے بیٹی کو دوبارہ بلاکر لے گئے اور اسے مارا پیٹا جس کے بعد سے ان کے ذریعہ فون پر ۱۷ فروری کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی کہیں چلی گئی ہے۔ جس کے بعد آس پڑوس اور رشتہ داروں میں تلاش کرنے کے بعد اس کی بیٹی کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ بیٹی کے متاثرہ والد اس کی شکایت ایس او سے کی لیکن کوئی کارروائی کرنے کے بجائے انہیں بے عزت کر کے تھانے سے بھگادیا گیا۔ جمعہ کو ڈی ایم، ایس پی کو دئے گئے شکایتی خط میں متاثر والد نے بیٹی کا قتل سسرالی لوگوں کے ذریعہ کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور سسرال والوں پر قتل کا مقدمہ درج کرائے جانے کے ساتھ ان کی بیٹی کی لاش تلاش کرنے کی فریاد کی گئی ہے۔
فائرنگ معاملے میں چھ نامزد،دوگرفتار
کاسگنج۔21فروری(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے کاسگنج شہر کوتوالی علاقے میں کل رات دو فریقوں کے درمیان ہوئی گولا باری میں ایک لڑکے سمیت دو لوگوں کی موت کے معاملے میں پولیس نے چھ لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے کے شانتہ پوری کالونی میں کل دیر رات آپسی تضاد کولیکر دو فریقوں کے درمیان ہوئی گولا باری میں گننگا بلب (۶۰) شارانش شرما (۱۷) کی گولی لگنے سے موت ہو گئی اور چھ لوگ رخمی ہو گئے تھے زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے اور انہیں علی گڑھ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں چھ لوگوں کو نامزد کیا گیا جس میں دو ملزموں بلرام اور مونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گورکھپور کے آئی جی ژون نے پولیس کنٹرول روم کا کیا معائنہ
گورکھپور۔21فروری(فکروخبر/ذرائع)پولیس کنٹرول روم کا فون نہ اٹھنے کی لگا تار مل رہی شکایت پر کنٹرول روم میں اچانک آئی جی ژون جانچ کرنے پہنچ گئے کنٹرول روم، اسٹور روم کے ساتھ ہی آلات کے رکھ رکھاؤ کی خراب حالت دیکھ کر ایس پی سٹی کے ساتھ ہی آر آئی ریڈیو سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ۱۵ دن میں حالت درست کرنے کی مہلت دی آدھے گھنٹے تک آئی جی کنٹرول روم میں رکے رہے۔گزشتہ دنوں گگہا میں ہوئے حادثے میں بینک کے افسر و ان کی بیٹی کی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمیں ایک دیگر نو جوان نے معاملے کی جانکاری دینے کیلئے پولیس کنٹرول روم کئی بار فون کیا۔ لیکن کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔ نتیجتاً پولیس ڈیڑھ گھنٹے بعد جائے واقع پر پہنچ پائی۔ معاملے کی جانکاری ہونے پر آجی زون کے ایچ آر شرما پولیس کنٹرول روم کی کارگزاری دیکھنے اچانک دوپہر ایک بجے پہنچ گئے۔ پولیس آفس میں بیٹھے ایس پی سٹی ہیم راج مینا جانکاری ہونے پر پہنچ گئے۔ بلڈنگ کی سیڑھی دیوال کے ساتھ ہی سی سی آر ڈی سی آر میں لگے فون پر گندگی دیکھ آئی جی ناراض ہو گئے۔ آپریٹر کے ساتھ ہی ریڈیو آرآئی سے گندگی کی وجہ پوچھی تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے۔ آئی جی نے پولیس کنٹرول روم کے نظام کو ٹھیک کر لینے کے لئے ایس پی سٹی و آر آئی ریڈیو کو ۵۱ دنوں کی مہلت دی ہے۔
چوبیس گھنٹے کے اندر پولیس نے گرفتارکئے چھ لٹیرے
شاہ جہاں پور۔21فروری(فکروخبر/ذرائع)بدھ کی شام تلہر علاقے مین ایک موبائل سم کے تاجر سے نقدی و موبائل لوٹنے والے تینوں بدمعاشوں کو پولیس نے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے لوٹی گئی نقدی و موبائل بھی برآمد کر لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق تھانہ بنڈا علاقے کے تحت موضع نرائن پور گنگا کے رہنے والے سدھیر تیواری ولد رام پرساد تیواری بنڈا میں موبائل سم فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔ سدھیر بدھ کو کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل سے تلہر گیا ہوا تھا دیر شام تلہر سے شاہ جہاں پور واپس لوٹتے وقت تلہر علاقے کے موضع رائی کھیڑا کے پاس تین بدمعاشوں نے اس کی موٹر سائیکل روک لی اور اس سے نقدی و موبائل لوٹ لیا۔ مخالفت کرنے پر بدمعاش اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سدھیر نے تھانے جا کر واردات کی رپورٹ درج کرائی ہائی وے پر ہوئی لوٹ سے پولیس میں افرا تفری مچ گئی۔ پولیس نے رات میں ہی بد معاشوں کی تلاش شروع کر دی۔ تلہر کوتوال نے بتایا کہ انہیں آج صبح اطلاع ملی کہ سم تاجر سے لوٹ پاٹ کرنے والے تینوں بدمعاش تھانہ صدر بازار علاقے کے محلہ ککرا کلا میں ایک فارم پر چھوپے ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مار کر تینوں بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے تینوں بدمعاشوں نے سلوندر، سکھ دیو عرف سولو ساکن ککرا کلا و اجے کمار ساکن ساہ بیگپور تھانہ تلہر ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے لوٹی گئی نقدی سمیت برآمد کر لیا تین اشخاص کے خلاف قائم کر تینوں کو جیل بھیج دیا۔ وہیں پوآیاں میں انوار حسین ولد اشتیاق حسین ساکن محلہ بجلی پوراتھانہ کوتوالی نے اطلاع درج کرائی تھی کہ شاکر ولد واجد، ٹاکن ولد مہادیو، رفاقت ولد لیاقت، مشیر ولد محسن نے اسے ۰۰۱ سونے کی گنّی ۳؍لاکھ ۰۵ ہزار روپئے میں دینے کا وعدیٰ کر کے موضع بہادر پورا میں بلایا اور سونے کی گنّی نہ دیکر اس کے پیسے اور موٹر سائیکل لوٹ لی۔
مختلف معاملات میں چار ملزمین گرفتار
اعظم گڑھ۔21فروری(فکروخبر/ذرائع) ایس پی اعظم گڑھ گیانند مشر کی ماہرانہ قیادت و رہنمائی میں نظم و نسق بنائے رکھنے کیلئے پولیس کے ذریعہ مختلف مقامات پر کارروائی کی گئیں۔ رونا پار تھانہ حلقہ میں سب انسپکٹر سنتوش کمار مع ہمراہ کے ذریعہ ملزم وریندر پٹیل ولد لالتا پٹیل ساکن بھرولی تھانہ رونا پار اعظم گڑھ کو تیس لیٹر خام شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔اس سلسلہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان کیا گیا وہیں۔ اترولیا تھانہ حلقہ میں جہیز سے متعلق مقدمے کی مطلوبہ خاتون ملزم رخسانہ بیوی محمد مشتاق ساکن منڈیر اتھانہ اترولیا کو ایچ سی پی نور محمد کے ذریعہ آج گرفتار کر کے چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع کے دیگر تھانہ حلقوں سے دو وارنٹی گرفتار کئے گئے۔
بس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت
لال گنج؍اعظم گڑھ۔21فروری(فکروخبر/ذرائع) دیو گاؤں کوتوالی حلقہ کی اعظم گڑھ بنارس شاہراہ پر رودر پور گاؤں کے نزدیک بڑھؤبابا مندر کے پاس جمعہ کو اعظم گڑھ سے بنارس جا رہی ایک تیزا رفتار بس نے ایک پھیری والے کچل دیا جس سے اس کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ کنبہ و قرب جوار کے لوگوں نے اعظم گڑھ۔ بنارس شاہراہ جام کر دی۔ موقع پر پہنچے سی او اور کوتوال کی یقین دہانی کے بعد جام ختم ہوا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اطلاع کے مطابق اسرولی دیو گاؤں کا رہنے والا ۲۲ سالہ ہینو ولد غنی محمد کپڑے کی پھیری کاکام کر کے کنبہ کا گزر بسر کرتا تھا۔ جمعہ کو جمعہ کو ہینو دو پہیہ گاڑی سے کیراکت سے کپڑا لیکر دیو گاؤں آرہا تھا تبھی بڑھؤ بابا مندر کے نزدیک اعظم گڑھ کی جانب سے آرہی تیز رفتار بس نے اسے کچل دیا۔ جس سے جائے حادثہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ برہم لوگوں نے سڑک جام کر دئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچے سی او تومر اور انچارج کوتوال جگدیش اپادھیائے نے کافی سمجھا بجھاکر جام ختم کرایا۔
۱۶۰گرام ہیروئن کے ساتھ نیپالی نوجوان گرفتار
مہاراج گنج۔21فروری(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں مہاراج گنج ضلع سے متصل نیپال سرحد پر ایس ایس بی نے ایک نیپالی نوجوان کو ۱۶۰ گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس بی کے سینانائک کے ایس بنکوٹی نے بتایا کہ سنولی پولیس چوکی پر جانچ کے دوران نیپال کے روپن دیہی علاقہ کے ۹۱ سالہ سورج تھاپا کو ۰۶۱ گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً ۳۲ لاکھ روپئے ہے۔ بنکوٹی نے بتایا کہ تھاپا کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی چل رہی ہے۔
Share this post
