اڈپی : پانچ سالہ بچہ کنویں میں گرکر ہلاک
اڈپی 27؍ جون(فکروخبرنیوز) اپنے گھر کے قریب کھیلتے کھیلتے اچانک کنویں میں گرکرپانچ سالہ بچہ کے ہلاک ہونے کی واردات ملپے کے قریب مجالو علاقے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک بچہ کی شناخت اسمارتھ (05) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کھیلتے کھیلتے بچہ کنویں کے قریب گیا او راچانک کنویں گرگیا۔کنویں میں بچہ کو گرتا دیکھ کر پڑوسی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھا اور کسی طرح بچہ کو اسپتال پہنچا جس کے کچھ ہی دیر بعد بچہ نے اپنی آخری سانس لی ۔ ملپے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
پک اپ لاری اور بائک کے درمیان تصادم : تین سالہ بچہ سمیت دو افراد ہلاک
کارکلا 27؍ جون (فکروخبرنیوز) پک اپ لاری اور بائک کے درمیان پیش آئے تصاد م میں تین سالہ بچہ سمیت دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات نٹے کے قریب کلیا ہیلے کٹے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت سومایا (28) اس کے بیٹے شروانتھ (3) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سومایا اپنے بیوی اور بچہ کے ہمراہ نیلی گدے سے ہیلے کٹے جانے کے دوران ایک پک اپ لاری ان کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے بائک پر سوار تین افراد زمین پر آرہے جن میں دو ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ پک اپ لاری ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے مذکورہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ کارکلا دیہی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
جنگلی سور سے بچنے کے لئے بچھائے گئے الیکٹرک تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک
پوسٹ مارٹم کے بعد اصلی سچ سامنے آیا
کاسرگوڈ 27؍ جون (فکروخبرنیوز) جنگلی سور وں سے کھیت کی حفاظت کے لیے بچھائی گئی ایک برقی تار کی زد میں آنے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنویں سے بازیاب ہونے والی لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد اس بات کا پتہ چلا کہ اس کی موت ڈوبنے سے نہیں ہوئی بلکہ الیکٹرک تار کی زد میں آنے سے ہوئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت سندر (42) مقیم پیرلا بجاکوڈلو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسی ماہ کی 19تاریخ کو مذکورہ شخص کے گمشدگی کی رپورٹ بڈی ایڈکا پولیس تھانہ میں درج کی گئی تھی جس کے بعد اس کی لاش ایک کنویں سے بازیاب ہوئی تھی ۔ پولیس کو خبر ملنے کے بعد پولیس نے موت کا سبب معلوم کرنے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ۔پری یارم میڈیکل کالج میں کیے گئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سامنے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک کسان کے ذریعہ جنگلی سوروں سے کھیت کی حفاظت کے لیے بچھائی گئی برقی تار کی زد میں مذکورہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت وہاں سے گذرنے کے دوران برقی تار پر اس کا پیر پڑگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی اور اس کی لاش قریب میں واقع ایک کنویں میں گرگئی۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے کسان کوحراست میں لیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
