ایک اور گولڈ اسمگلنگ کی واردات :پچیس لاکھ روپئے کا سونا ضبط (مزید ساحلی خبریں)

بتایاجارہا ہے کہ اسپیکر میں استعمال ہونے والے ایک راڈ میں یہ سونا چھپایا گیا تھا جس کو دیکھنے کے بعدپتہ چلتا ہے کہ یہ کسی ماہر شخص نے اس کو فٹ کیا تھا ۔مسافر کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس کے پاس موجود سونا ضبط کرلیا گیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد چودہ دنوں تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 


کاسرگوڈ :جیت کی خوشیاں منانے کے دوران بی جے پی کارکنان نے کیا دکانوں پر پتھراؤ 

دو پولیس اہلکار سمیت کئی افراد زخمی : حالات زیرِقابو

کاسرگوڈ 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) مقامی انتخابات میں جیت درج کئے جانے پر بی جے پی کارکنان کی جانب سے خوشیاں منانے کے دوران گاڑیوں اور دکانوں پر پتھراؤ کرنے کے نتیجہ میں اپلا کے حالات کشیدہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور پولیس کی زائد فورس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔ اس واقعہ سے ناراض اپلا کے ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج پیر کے روز بند منایا گیا ۔ پولیس نے حالات کو دیکھتے ہوئے زائد فورس تعیینات کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی انتخابات میں بی جے پی جیت درج کرنے کے بعد پٹاخے جلاکر اور اور روایتی نعروں کے ساتھ خوشیاں منارہے تھے کہ بی جے پی کارکنان کی جانب سے کئی دکانوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا ۔ پولیس کی جانب سے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بھیڑنے مزید پتھراؤ کیا جس پر کمبلے اور دیگر علاقوں سے پولیس کی زائد فورس پہنچی جس کے بعد حالات قابو میں آگئے۔ مذکورہ واقعہ میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت راویندار(32) امانا کتان (42) منجیشور کے پولیس کانسٹیبل کے علاوہ محمد شریف ، عبدالرحمن ، ادئی اور دیگر لوگوں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی زائد فورس تعیینات کی گئی ہے ۔ پولیس نے گشت بڑھا دیا ہے۔ ضلع سپرنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر اے سرینواس نے اپلا پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ 

Share this post

Loading...