تفصیلات کے مطابق کے ایس ٹی آر بس چک منگلور سے اڈپی کی جانب جارہی تھی کہ پولیس جیپ جوکارکلا سے ہوتے ہوئے اڈپی سے بنگلور جارہی تھی،دونوں کے مابین بھیانک تصادم پیش آیا ۔ حادثہ کی وجہ سے پولیس جیب کو نقصان پہنچا ہے ۔ جیب ڈرائیور نٹراج موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ گایتری اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ بابو رام کا تعلق راجستھان سے ہے جس کاتقرر 2007ء میں ایس پی کے طور پر کارکلا میں ہوا تھا ۔ بعد میں چترادرگہ ، داونگیرہ اور دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ میں تبادلہ ہوا ۔
Share this post
