منگلور 21؍ اپریل 2019(فکروخبرنیوز) ایک ہفتہ قبل شادی کے بندھن میں بندھے نوجوان کی لاش نیتراوتی ندی سے بازیافت کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ نوجوان کی شناخت مقداد ابن رزاق امیمبلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بیجل ننتور شانتی نگر کا یہ مقیم گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا جس کی وجہ سے شبہ کیا جارہا ہے کہ اس کی موت کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ قریبی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جارہا تھا جس کے بعد سے وہ نہیں لوٹا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں مسجد میں داخلہ کی تصاویر ریکارڈ ہوئیں ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this post
