دکاندار کو جعلی نوٹ تھماکر طالب علم کی فرار ہونے کی کوشش ، دیگر دکانداروں نے دبوچ کر کیا پولیس کے حوالے

منگلورو 02؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) کنی گولی مین روڈ کی ایک دکان میں جعلی نوٹ دے کر خریداری کرنے والے لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑکر پولیس کے حوالے کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک لڑکا دو سو روپئے کا جعلی نوٹ لے کر دکاندار کو تھمایا اور وہاں سے ایک صابن خریدا۔ جیسے ہی دکاندار نے نوٹ ہاتھ میں لیا تو اس نے دیکھا کہ بچے کھلونے کے طور پر جو نوٹ استعمال کرتے ہیں وہ نوٹ لڑکا تھماکر فرار ہوگیا ہے۔ دکاندار نے دیگر دکانداروں کو آواز لگاتے ہوئے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ قریب میں واقع انگلش میڈیم اسکول میں بچہ زیر تعلیم ہے اور اسکول کے طلباء منگلور میں واقع ٹوکیو بازار جاکر دو روپئے دے کر یہ نوٹ خریدتے ہیں اور کنی گولی کے کئی دکانداروں کو اس طرح دھوکہ دے چکے ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...