دبئی سے منگلور پہنچنے والے جہاز میں سوار بیس افراد میں کورونا سے متأثر، اڈپی گرین زون سے باہر

منگلورو 15/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) منگل کے روز دبئی سے منگلورو پہنچنے والی پہلی جہاز میں سوار 177  افراد میں بیس افراد میں کورونا پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دبئی سے اڑان بھرنے والا یہ جہاز منگل کی رات دس بجکر پانچ منٹ منگلورو ایرپورٹ پہنچا جہاں پر اسکریننگ کے بعد انہیں ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ کورونا مثبت پائے جانے والے افراد کو منگلور واور اڈپی کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔     مریضوں میں سے 15مریض کا تعلق جنوبی کنیرا سے ہے جبکہ پانچ کا تعلق اڈپی ضلع سے ہے۔ 

سینتالیس روز بعد اڈپی ضلع سے سامنے آیا کورونا کا معاملہ 
جنوبی کنیرا اور شمالی کنیرا اضلاع کے درمیان میں ضلع اڈپی میں گذشتہ 47روز بعد کورونا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل وقفہ وقفہ سے جنوبی اور شمالی کنیرا اضلاع سے معاملات سامنے آتے رہتے تھے اور اڈپی گرین زون میں شامل تھا جہاں پر کورونا کے معاملہ سامنے نہ آتے دیکھ کر بس چلانے کا فیصلہ کیا جاچکا تھا اور معمولاتِ زندگی بھی شروع ہوچکی تھی لیکن اب تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد کس طرح کے اقدامات کئے جاتے ہیں؟ 
مجموعی طور پر، 179 مسافر 38 حاملہ خواتین سمیت بدھ کے روز طیارے میں منگلورو واپس آئے تھے۔ 49 مسافروں کا تعلق اڈپی ضلع سے تھا جبکہ 125 مسافر جنوبی کنیرا ضلع کے تھے۔ 

جنوبی کنیراکے مسافروں کو یہ اختیار فراہم کیا گیا کہ وہ دھرماستلا اور سبرامنیا میں 4 بجٹ ہوٹل، 7 میڈیم رینج ہوٹلوں، 5 ہائی رینج ہوٹلوں، ایک ہاسٹل اور دو مندر رہنے کی سہولیات کے درمیان انتخاب کریں۔ 

بین الاقوامی مسافروں کی مثبت واپسی کی اطلاعات کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کے واقعات کی تعداد 1032 ہوگئی۔ جمعہ کے روز، جنوبی کناڈا 16، بنگلورو اربن 13، اڈوپی 5، بیدر 3، ہاسن3، چتردرگا 2، شیواموگا1 میں کیسز رپورٹ ہوئے۔، کولار 1، اور باگلکوٹ 1۔ 

ریاست میں وائرس سے متاثرہ 476 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مثبت ٹیسٹ کرنے والے 35 مریض دم توڑ گئے۔ 

Share this post

Loading...