دبئی میں اچھی ملازمت کے نام پر ٹریول ایجنٹ نے دیا خاتون کو دھوکہ(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

پورنما کا کہنا ہے کہ کہ جیسے ہی وہ دبئی پہونچی تو اسے احساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اس کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر کے نام پر اس سے وہاں گھریلو کام کاج اوربیت الخلاء کی صفائی وغیرہ کا کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ،اور اس نے اس سلسلہ میں اپنے مالک سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی اس کی ایک نہیں سن رہا ہے ،اور ٹریول ایجنٹ کا فون بھی بند آرہا ہے، اس سے اسے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ،جس میں اس کا کہنا ہے کہ اس کا مالک اس سے اس کام سے چھٹکارے کے لئے ایک بھاری رقم کا مطالبہ کر رہا ہے ،جسے وہ ادا نہیں کر سکتی ،اور اس کے آخر میں اس نے گورنمنٹ سے مدد کی درخواست کی ہے،خاتون کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے اتر کنڈا ڈپٹی کمشنریس یس نکل کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے کی گئی شکایت کی بناء پر معاملہ درج کیا گیا ہے اور مزید کہا کہ ا نہوں نے اس سلسلہ میں مناسب کاروائی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کمشنر برائے امور خارجہ سے ر ابطہ کیا ہے جو بھارتی سفارتخانہ کے حکام کے رابطہ میں ہیں 


زیر تحویل قیدی نے کی جیل میں خودکشی 

منگلور: 7؍ستمبر (فکروخبر نیوز) منگلورڈسٹرکٹ جیل میں عصمت دری کے الزام میں زیر تحویل شخص کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے،مہلوک کی شناخت کیشو گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ عصمت دری کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کیخلاف مقدمہ چل رہا تھا ،ذرائع کے مطابق اس نے کپڑے سے رسی بناکر قید خانہ کی کھڑکی سے لٹک کر اپنی جان دے دی ، لاش کو گورنمنٹ وینلوک ہسپتال کے مردہ گھر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ،


بیری کے ایک ہوسٹل سے سینٹ الائیسس کالج میں زیر تعلیم طالب علم لاپتہ 

منگلور : 7؍ستمبر (فکروخبر نیوز) کیرلا سے تعلق رکھنے والے سینٹ الائیسس کالج میں زیر تعلیم طالب علم کے لاپتہ ہو جانے کی رپورٹ کالج انتظامیہ کی جانب سے درج کی گئی ہے ،لاپتہ شخص کی شناخت سونو سبھاش چندرن کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ سونو (22)بیری کے ایک ہوسٹل میں مقیم تھا، اور ستمبر 4کو وہ اپنی بائیک پر سوار ہو کر نکلا تھا تبھی سے اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے ، اس دن کے بعد نہ تو وہ اپنے گھر پہونچا ہے اور نہ ہی ہاسٹل میں اس کی واپسی ہوئی ہے ،الّال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیاگیا ہے 

Share this post

Loading...