آٹھ سال کے اس طالب علم نے جملہ تین راؤنڈ میں جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں پہنچے والے پانچ طلباء میں اپنا نام درج کرایا ،فائنل راؤنڈ جو کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ہال میں منعقد کیا تھا ، یہاں بھی ابراہیم نے اپنے پرجوش لہجے اور خوبصورت اندازِ بیان والے تقریر میں تمام کا دل جیت لیا اور بالآخر قومی مقرر کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ آٹھ سالہ معصوم بچے کی محنتیں اور ان کے والدین کا ثمرہ ہی ہے کہ ابراہیم نے یہ خطاب جیت کر شہر و قوم کانام روشن کیا ہے، ادارہ فکروخبر اس موقع پر بچے کی خدمت میں ڈھیروں ساری مبارکبادی پیش کرتا ہے اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے ۔
Share this post
