منگلور 23/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) دبئی سے منگلور پہنچ کر گھر جانے کے دوران ایک شخص کو نامعلو م افراد کی جانب سے لوٹ کر فرار ہونے کی واردات منگلور میں کل منظر عام پر آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پچیس سالہ نوجوان دبئی سے منگلور پہنچا جہاں سے وہ کیرلا کے نمبر والی کار پر سوار ہوکر کمبلے جانے لگا۔ اس دوران اس نے محسوس کیا کہ ایک کار اس کی کار پیچھا کررہی ہے۔ جب کار پڈاونا انگڈی نامی مقام پر پہنچی تو کار سے دو افرا د نے اترکر اس کے کار میں موجود دو بیگ لے کر وہ فرار ہوگئے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ انہیں پہچانتا ہے اور اس واردات کی وجوہات کا بھی انہیں علم نہیں ہے۔ پولیس کے علم میں معاملہ آنے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا ہے۔ اور نوجوان سمیت اس کے ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
