بھٹکل 26؍ جون 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والی بیرونِ ممالک کی دس جماعتوں کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی جانب سے مشہور ومعروف شخصیت جناب ڈاکٹرایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کے تعارف پر مبنی ڈاکومنٹری آج عوام لیے ریلیز کی گئی۔
آج صبح ساڑھے گیارہ رابطہ سوسائٹی کے دفتر میں منعقدہ مختصر سی تقریب میں رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے اس کو ریلیز کرتے ہوئے ان کی شخصیت کو نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکومنٹری سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کس طرح خلیل صاحب نے اپنے زندگی میں اتار چڑاؤ دیکھے اور یتیمی کی حالت میں سخت محنت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے مراحل مکمل کیے۔ ان محنتوں اور کوششوں کے بعد ہی وہ مشہور ہوئے اور ایک بڑی شخصیت بن گئے۔
یاد رہے کے 10 دسمبر کو دبئی کے ایک عالیشان ہوٹل میں ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کی حیات و خدمات پر ایک ڈاکو منٹری ریلیز کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف گوشوں کو دکھایا گیا تھا جو ڈاکو منٹری فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر بھی دستیاب ہے۔
Share this post
